الَّذينَ إِذا أَصٰبَتهُم مُصيبَةٌ قالوا إِنّا لِلَّهِ وَإِنّا إِلَيهِ رٰجِعونَ {2:156}
کہ جب پہنچے ان کو کچھ مصیبت تو کہیں ہم تو اللہ ہی کا مال ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
کسی بھی مصیبت و تکلیف میں ہمارے خالق و مالک الله پاک نے ہمیں اپنے ایمان و عقیدہ (جسکی کمزوری ہی گناہوں کا سبب بنتی ہے) درست رکھنے کو ان الفاظ کے کہنے اور صبر (مصائب و آزمائشوں کو سہتے دین پر ڈٹے و جمے رہنے) کا اور (ساری جسمانی عبادات کا مجموعہ اور قرآنی رہنمائی حاصل کرنے کا اور برائی و بےحیائی سے بچنے کا عمل یعنی) نماز سے (الله کی) مدد حاصل کرنے کا حکم دیا ہے، سو جو نوحہ و ماتم کرے وہ صبر کے متعلق مندرجہ ذیل آیت الہی کی نافرمانی کرتا ہے، اور اگر جان لینے کے باوجود اپنی خواھش کو خدا بناتے احکام_الہی کا انکار یا مذاق اڑائیں تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتے ہیں.
لَتُبلَوُنَّ فى أَموٰلِكُم وَأَنفُسِكُم وَلَتَسمَعُنَّ مِنَ الَّذينَ أوتُوا الكِتٰبَ مِن قَبلِكُم وَمِنَ الَّذينَ أَشرَكوا أَذًى كَثيرًا ۚ وَإِن تَصبِروا وَتَتَّقوا فَإِنَّ ذٰلِكَ مِن عَزمِ الأُمورِ {3:186}
البتہ تمہاری آزمائش ہو گی مالوں میں اور جانوں میں اور البتہ سنو گے تم اگلی کتاب والوں سے اور مشرکوں سے بدگوئی بہت اور اگر تم صبر کرو اور پرہیزگاری کرو تو یہ ہمت کے کام ہیں [۲۸۳]
وَإِن عاقَبتُم فَعاقِبوا بِمِثلِ ما عوقِبتُم بِهِ ۖ وَلَئِن صَبَرتُم لَهُوَ خَيرٌ لِلصّٰبِرينَ {16:126}
اور اگر بدلہ لو تو بدلہ لو اسی قدر جس قدر کو تم کو تکلیف پہنچائی جائے (پہنچے) اور اگر صبر کرو تو یہ بہتر ہے صبر کرنے والوں کو
لَّا يُحِبُّ اللَّـهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَن ظُلِمَ ۚ وَكَانَ اللَّـهُ سَمِيعًا عَلِيمًا(148) إِن تُبْدُوا خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ تَعْفُوا عَن سُوءٍ فَإِنَّ اللَّـهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِيرًا ﴿4:149﴾
ترجمہ: اللہ اس کو پسند نہیں کرتا کہ آدمی بد گوئی پر زبان کھولے، الا یہ کہ کسی پر ظلم کیا گیا ہو، اور اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے (148) (مظلوم ہونے کی صورت میں اگر چہ تم پر بد گوئی کا حق ہے) لیکن اگر تم ظاہر و باطن میں بھلائی ہی کیے جاؤ، یا کم از کم برائی سے در گزر کرو، تو اللہ کی صفت بھی یہی ہے کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے حالانکہ سزا دینے پر پوری قدرت رکھتا ہے (4:149)
مظلوم کو فریاد کا حق ہے (دوسروں کو نہیں ): حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ کسی مسلمان کو دوسرے کو بد دعا دینا جائز نہیں، ہاں جس پر ظلم کیا گیا ہو اسے اپنے ظالم کو بد دعا دینا جائز ہے اور وہ بھی اگر صبر و ضبط کر لے تو افضل یہی ہے۔ (ابن کثیر)
ان الاانسان خلق ھلو عااذامسہ الشر جز و عاواذ امسہ الخیر منوعاً الا المصلین الذین ھم فی صلوۃ تھم دائمون ۔(سورۃ المعارج)
بے شک انسان (بخیل) بے صبرا پیدا کیا گیا ہے جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو جزع فزع کرتا ہے اور جب بہتری پہنچے تو رکنے والا ہے سوائے نمازیوں کے جو ہمیشگی کرنے والے ہیں اپنی نمازوں میں۔
اس آیت کریمہ سے ثابت ہوا کہ بعض انسان خداوند کریم کے ناشکرے ہیں جن کو تکلیف پہنچتی ہے تو جزع فزع کرنے لگ جاتے ہیں ہاں جو ہمیشہ کے پکے نمازی ہوں وہ ایسا نہیں کرتے۔ تو معلوم ہوا کہ بموجب قرآن کریم بے نمازی تکلیف کے وقت جزع و فزع کرتا ہے۔
وقال علیہ السلام ینزل الصبر علی قدر المصیبۃ ومن ضرب یدہ علی فخدہ عند مصیبۃ خبط عملہ۔(نہج البلاغتہ جلد ۳‘ ص ۱۸۵)
حضرت امیرالمو منین علی رضی اﷲ عنہ نے فرمایا صبر مصیبت اندازے سے نازل ہوتا ہے جس شخص نے مصیبت کے وقت اپنے ہاتھ رانوں پر مارے اس کے نیک اعمال ضائع ہو گئے۔
حضرت رسول نہی فرموداز گزیہ بلند و نوحہ کردن اور مصیبت و نہی فرموداز رفتن زنان پے جنازہا۔ (حلیۃ المتقین ص ۱۸۸)
حضرت رسول اﷲ ﷺ نے مصیبت میں بلند رونے اور نوحہ کرنے سے منع فرمایا اور جنازے کے پیچھے عورتوں کے جانے سے بھی منع فرمایا۔
نھی رسول اﷲ عن الرنۃ عند المصیبۃ ونھی عن النیاحۃ والاستماع ایھا۔ (کتاب الامالی الصدوق ص ۲۵۴)
شیخ الطائفہ امامیہ صدوق صاحب نے دوسوچون صفحہ میں مصطفی ﷺ کی حدیث نقل فرمائی ہے کہ مصطفی ﷺ نے مصیبت کے وقت بلند رونے سے منع فرمایا اور رمعہ سنانے سے بھی منع فرمایا۔
اصول کافی‘ ص ۴۲۰ من دق وجھہ دق عملہ۔ جس نے اپنے منہ کو نوچا اس کے نیک اعمال پھاڑے گئے۔
عدۃ. من اصحابنا عن احمد بن محمد عن عثمان بن عیسٰی عن ابی ایوب الخزاز عن رجل عن ابی عبداﷲ علیہ السلام فی قول اﷲ عزوجل ولا یعصینک فی معروف قال لا یشققن جیباً ولا یتخلفن عند قبر ولا یسوون توبا ولاینشرن شعرا ۔
(فروغ کافی جلد ۲‘ ص ۲۲۸)
حضرت امام جعفر صادق رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے اﷲ تعالی کے فرمان ولا یعصینک فی معروف کے متعلق حضرت امام جعفر صادق رضی اﷲ عنہ نے فرمایا اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے کرتے نہ پھاڑیں اور اپنے رخساروں پر طماچے نہ ماریں اور ہائے ہائے نہ پکاریں اور قبر کے پاس نہ بیٹھیں اور اپنے کپڑے سیاہ نہ کریں اور بال نہ نوچیں۔ (تفسیر قمی ص ۳۳۵)
فقا مت ام حکیم ابنۃ الحارث بن عبدالمطلب فقالت یا رسول اﷲ ماھذا المعروف الذی امرنا اﷲ بہ ان لا یعصیک فیہ فقال ان لا تخمشن وجھا ولا تلطمن خذا ولا تنتفن شعرا ولا تمزقن جیباً ولا تنتفن شعرا ولا تمزقن جیباً ولا تسوون ثوبا ولا تدعون باالویل و اثبور ولا تقیمن عند قبر فبا یعھن رسول اﷲﷺ والہ علی ھذہ الشروط۔
ام حکیم حارث بن عبدالمطلب کھڑی ہوئی اس نے عرض کی یا رسول اﷲ ﷺ اﷲ تعالٰی نے ہمیں معروف کے متعلق یہ کیا حکم فرمایا ہے کہ ہم اس معروف میں آپ کی نافرمانی نہ کریں۔ تو مصطفی ﷺ نے فرمایا خداوندی فرمان معروف کے معنی یہ ہیں کہ تم اپنے مونہوں کو نہ نوچو اور اپنے رخساروں کو طمانچے نہ مارو اور اپنے بالوں کو بھی نہ نوچو اور اپنے کرتوں کو نہ ٹکڑے ٹکڑے کرو اور اپنے کپڑے سیاہ نہ بنائو اور ہائے ہائے اور ہلاکت ہلاکت نہ پکارو اور قبر کے پاس نہ کھڑی ہو۔ تو رسول ﷺ نے ان شروط پر عورتوں سے بیعت فرمائی۔
براں اے فاطمہ کہ برائے پیغمبر گریباں نے بایددرارونمے باید خراشیدو واویلا نے باید گفت کہ چشماں میگر یندودل بدرومے آید نمیگویم چیزے کہ موجب غضب پروردگار باشد۔(جلا ء العیون‘ ص ۵۸)
مصطفی ﷺ نے اپنی صاحبزادی کو وصیت فرمائی‘ مصطفی ﷺ نے فرمایا کہ اے فاطمہ پیغمبر کے لئے گریبان نہیں پھاڑنا چاہیے اور منہ نوچنا نہیں چاہیے اور واویلا نہیں کرنا چاہیے اور لیکن جو کچھ تیرے باپ نے اپنے فرزند ابراہیم کی وفات پر کہا وہ کہو کہ آنکھیں روئیں اور دل میں دردآتا رہے میں وہ چیز نہیں کہتا جو پروردگار کے غضب کا سبب بن جائے۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مصطفی ﷺ کی وصیت کے خلاف اگر واویلا یا مونہہ پیٹا تو اﷲ تعالیٰ کے غضب کا باعث ہے۔
عن ابی عبداﷲ علیہ اسلام قال رن ابلیس اربع رنات اولھن یوم لعن وحین اھبط الی الارض و حین بعث محمد علی حین فطرۃ من الرسل وحین انزلت ام الکتاب۔(خصال لابن بابویہ ص۱۲۶)
حضرت امام جعفر صادق رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے فرمایا سب سے پہلے شیطان نے چار(۴) وقتوں میں چیخیں ماریں جس دن لعن کیا گیا اس دن اس کی چیخ نکلی دوسری دفعہ جب زمین پر اتارا گیا تواس کی چیخیں نکلیں تیسرے جب مصطفی ﷺ کی نبوۃ کو ظاہر کیا گیا چوتھی جب الحمد شریف نازل کی گئی تو ابلیس کی چیخیں نکلیں۔
ودرحدیث است کہ غنانوحہ ابلیس بود برفراق بہشت وفرمودنوحہ کنندہ ببایدروز قیامت نوحہ کناں مانند سگ و فرمودنوحہ وغناقسون زنانست۔
اور حدیث میں ہے کہ نوحہ گانا بہشت کے فراق پر ابلیس کا تھا اورفرمایا مصطفی ﷺ نے قیامت کے دن نوحہ کرنے والا کتوں کی مانند نوحہ کرنیوالا ہوگا اور فرمایا مصطفی ﷺ نے نوحہ گانا عورتوں کا طریقہ ہے۔ (مجمع المعارف ص۱۶۲)
الیوم الخامس قال ابوعبداﷲ علیہ السلام ھذا یوم ولد فیہ قابیل الشقی وفیہ قتل اخاہ و دعافیہ باالویل علی نفس
ہ وھو اول من یبکی فی الارض من بنی آدم وکان ملعوناً۔ نفس الرحمٰن(مئولفہ محمد تقی)نوری طبرسی ص ۱۲۴) حضرت امام جعفر صادق رضی اﷲ عنہ نے فرمایا جمعرات کا دن یہ وہ دن ہے جس میں قابیل پیدا کیا گیا اور اس میں اس کا بھائی ھابیل قتل کیا گیا اور قابیل نے اپنے نفس کے لئے اسی دن میں ہائے ہائے میں مر گیا کہا اور وہی قابیل پہلا شخص ہے جس نے آدم علیہ السلام کی اولاد سے پہلے پہل واویلا کیا اور ملعون ہوا۔
ہ وھو اول من یبکی فی الارض من بنی آدم وکان ملعوناً۔ نفس الرحمٰن(مئولفہ محمد تقی)نوری طبرسی ص ۱۲۴) حضرت امام جعفر صادق رضی اﷲ عنہ نے فرمایا جمعرات کا دن یہ وہ دن ہے جس میں قابیل پیدا کیا گیا اور اس میں اس کا بھائی ھابیل قتل کیا گیا اور قابیل نے اپنے نفس کے لئے اسی دن میں ہائے ہائے میں مر گیا کہا اور وہی قابیل پہلا شخص ہے جس نے آدم علیہ السلام کی اولاد سے پہلے پہل واویلا کیا اور ملعون ہوا۔
مذہب شیعہ کی معتبر کتب احادیث وتفسیر سے (روز روشن کی طرح) ثابت ہوگیا کہ حضور ﷺ حضرت علی رضی اﷲ عنہ اور امام جعفر صادق رضی اﷲ عنہ نے ماتم کرنے اور نوحہ کرنے اور واویلا کرنے کو سختی سے منع کیا ہے
http://faizahmadchishti.blogspot.com/2017/09/blog-post_95.html
خونی ماتم کے حوالے سے امام خامنہ ای کا فتوی
http://rejectionists.blogspot.com/2016/09/fatwa-against-bloody-mourning.html
..........................................................................................................
کیا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال مبارک کے بعد ماتم کیا ؟
شیعہ حضرات کی طرف سے کیئے گئے اعتراض کا جواب
شیعہ جب بھی دلیل دیتے ہیں تو صرف اپنے مطلب کی بات کرتے ہیں اور پوری بات نہیں کرتے۔ جس طرح حضرت عائشہ کا ماتم ثابت کرنا چاہ رہے ہیں لیکن مکمل روایت نقل نہیں کی اور یہ مکمل روایت ہے اور فیصلہ خود کریں:
حدثنا يعقوب قال حدثنا أبي عن ابن إسحاق قال حدثني يحيى بن عباد بن عبد الله بن الزبير عن أبيه عباد قال سمعت عاشة تقول مات رسول الله صلى الله عليه وسلم بين سحري ونحري وفي دولتي لم أظلم فيه أحدا فمن سفهي وحداثة سني أن رسول الله قبض وهو في حجري ثم وضعت رأسه على وسادة وقمت ألتدم مع النسا وأضرب وجهي
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال میری گردن اور سینہ کے درمیان اور میری باری کے دن میں ہوا تھا ، اس میں میں نے کسی پر کوئی ظلم نہیں کیا تھا، لیکن یہ میری بیوقوفی اور نوعمری تھی کہ میری گود میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا اور پھر میں نے ان کا سر اٹھا کر تکیہ پر رکھ دیا اور خود عورتوں کے ساتھ مل کر رونے اور اپنے چہرے پر ہاتھ مارنے لگی۔ (مسند احمد:جلد نہم:حدیث نمبر 6258 – إسناده حسن)
1. اس میں ماتم کا جواز نہیں ملتا بلکہ عائشہ رضی اللہ عنھا فرما رہی ہیں کہ "یہ میری بیوقوفی اور نوعمری تھی"
2. یہ وفات کسی عام بندے کی نہیں تھی بلکہ افضل البشر ورحمۃ اللعالمین کی وفات تھی اور عائشہ رضی اللہ عنھا سے یہ عمل ہو بھی گیا ہے تو اس کو ماتم کرنے کی دلیل نہیں لی جا سکتی۔
3. ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کو معصوم عن الخطاء نہیں سمجھتے اور شیعہ جنہیں امام معصوم سمجھتے ہیں ان سے بھی کافی غلطیاں ہوئیں تھی.جیساکہ شیعہ کتاب "ملاذ الاخیار / ج10/ ص 126 پر لکھا ہے علی ع نے غلطی سے آدمی کو چوری کے الزام میں ہاتھ کٹوا دیئے لیکن اصل چور کوئی اور تھا۔
4. اگر حضرت عائشہ سے ایک بارماتم ثابت ہے اور جس میں وہ خود اپنی غلطی کا ازھار بھی کر رہی ہے تو کیا اسے جس طرح شیعہ ماتم کرتے ہیں اس کی دلیل لی جا سکتی ہے؟ کیا حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا نے ہر سال ماتم کیا؟
5. اگر شیعہ سمجھتے ہیں کی ماتم کرنا محبت کی نشانی ہے تو پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال مبارک پر حضرت علی، فاطمہ، حسن وحسین رضی اللہ عنھم اجمعین نے ماتم کیوں نہ کیا؟ کیوں سینہ نہیں پیٹا؟ کیوں تلوار سے ماتم نہیں کیا؟ کیوں قمی زنی نہیں کی؟ کیا ان حضرات کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت نہیں تھی؟
6. کیا شیعہ حضرات نبی ص کی وفات پر ہر سال ماتم کرتے ہیں؟ کیونکہ ماتم تو شیعہ کے نزدیک عبادت ہے، اور بعض کے نزدیک تو اصل نماز ہی ماتم ہے۔
ہم شیعہ حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ اللہ عزوجل سے ڈریں اور جب بھی بات کریں تو مکمل کیا کریں صرف اپنے مطلب کی بات کاٹ کر لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔
اللہ عزوجل نے ہمیں اشرف المخلوقات میں سے پیدا کیا اگر وہ چاہتا تو ہمیں جانوروں میں سے بھی پیدا کر سکتا تھا اس وجہ سے اللہ کا شکر ادا کریں اللہ سبحان وتعالی نے ہمیں صحت جیسی نعمت دی، ہمیں دماغ دیا سوچنے کیلئے اس وجہ سے اللہ کی دی ہوئی نعمت کا کفر نہ کریں اپنا خون بہا کر۔
اللہ ہم سب کو حق پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ان صبر کرنے والوں میں سے کردے جنہیں اللہ نے قرآن میں بشارت دی ہے۔ آمین
القرآن۔ سورۃ البقرۃ ۔ آیت 155-156
اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے، دشمن کے ڈر سے، بھوک پیاس سے، مال وجان اور پھلوں کی کمی سے اور ان صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجیئے
جنہیں، جب کبھی کوئی مصیبت آتی ہے تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم تو خود اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں -
..................................................................................................
اسلام میں جاہلیت والے کام پیٹنا کپڑے پھاڑنا ، زخمی کرنا اور نوحہ و ماتم کا حکم
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَلَقَ ، وَلَا مَنْ سَلَقَ ، وَلَا مَنْ خَرَقَ ، وَلَا مَنْ دَعَا بِالْوَيْلِ وَالثُّبُورِ " . قَالَ زَيْدُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ : السَّلْقُ الصِّيَاحُ وَالْخَرْقُ ، خَرْقُ الْجَيْبِ ، وَالْحَلْقُ حَلْقُ الشَّعْرِ .[مسند زيد (سنة الوفاة:122) » كِتَابُ الْجَنَائِزِ » بَابُ الصِّيَاحِ وَالنَّوْحِ ... رقم الحديث: 187]
ترجمہ : حضرت علی رضی الله عنہ نے فرمایا کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا : وہ ہم میں سے نہیں جس نے (سوگ میں) بال منڈاۓ ، چیخ و پکار کی ، گریبان پھاڑا اور ہلاکت و موت کو پکارا. امام (اہل بیت) زید بن علی رحمة الله عليه نے فرمایا : "سلق" کا معنی چیخ و پکار، "خرق" کا معنی گریبان پھاڑنا ، اور "حلق" کا معنی بال مونڈنا ہے.
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلّى اللَّهُ عَلَيهِ وَسَلّمَ : " نَهَى عَنِ النَّوْحِ " .
[مسند زيد (سنة الوفاة:122) » كِتَابُ الْجَنَائِزِ » بَابُ الصِّيَاحِ وَالنَّوْحِ ... رقم الحديث: 188]
ترجمہ : حضرت علی رضی الله عنہ نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے ہمیں روکا ہے نوحہ کرنے سے.
ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﮧ ﺑﻦ ﻣﺴﻌﻮﺩ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ : نبی کریم ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ( ﻏﻤﯽ ﻭ ﻣﺎﺗﻢ ﻣﯿﮟ ) ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺧﺴﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﯿﭩﮯ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﯾﺒﺎﻥ ﭘﮭﺎﮌﮮ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﮨﻠﯿﺖ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ﺻﺤﯿﺢ ﺑﺨﺎﺭﯼ : ﺟﻠﺪ ﺩﻭﻡ : ﺣﺪﯾﺚ ﻧﻤﺒﺮ 738
ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﻋَﺒْﺪُ ﺑْﻦُ ﺣُﻤَﻴْﺪٍ ﻭَﺇِﺳْﺤَﻖُ ﺑْﻦُ ﻣَﻨْﺼُﻮﺭٍ ﻗَﺎﻟَﺎ ﺃَﺧْﺒَﺮَﻧَﺎ ﺟَﻌْﻔَﺮُ ﺑْﻦُ ﻋَﻮْﻥٍ ﺃَﺧْﺒَﺮَﻧَﺎ ﺃَﺑُﻮ ﻋُﻤَﻴْﺲٍ ﻗَﺎﻝَ ﺳَﻤِﻌْﺖُ ﺃَﺑَﺎ ﺻَﺨْﺮَﺓَ ﻳَﺬْﮐُﺮُ ﻋَﻦْ ﻋَﺒْﺪِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِ ﺑْﻦِ ﻳَﺰِﻳﺪَ ﻭَﺃَﺑِﻲ ﺑُﺮْﺩَﺓَ ﺑْﻦِ ﺃَﺑِﻲ ﻣُﻮﺳَﯽ ﻗَﺎﻟَﺎ ﺃُﻏْﻤِﻲَ ﻋَﻠَﯽ ﺃَﺑِﻲ ﻣُﻮﺳَﯽ ﻭَﺃَﻗْﺒَﻠَﺖْ ﺍﻣْﺮَﺃَﺗُﻪُ ﺃُﻡُّ ﻋَﺒْﺪِ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺗَﺼِﻴﺢُ ﺑِﺮَﻧَّﺔٍ ﻗَﺎﻟَﺎ ﺛُﻢَّ ﺃَﻓَﺎﻕَ ﻗَﺎﻝَ ﺃَﻟَﻢْ ﺗَﻌْﻠَﻤِﻲ ﻭَﮐَﺎﻥَ ﻳُﺤَﺪِّﺛُﻬَﺎ ﺃَﻥَّ ﺭَﺳُﻮﻝَ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ﻗَﺎﻝَ ﺃَﻧَﺎ ﺑَﺮِﻳﺊٌ ﻣِﻤَّﻦْ ﺣَﻠَﻖَ ﻭَﺳَﻠَﻖَ ﻭَﺧَﺮَﻕَ
ﺍﺑﻮﻣﻮﺳﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮﻣﻮﺳﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮧ ﭘﺮ ﻣﺮﺽ ﮐﯽ ﺷﺪﺕ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻏﺸﯽ ﻃﺎﺭﯼ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﮨﻠﯿﮧ ﺍﻡ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﮧ ﭼﻼّ ﺍﭨﮭﯿﮟ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮﻣﻮﺳﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮧ ﮐﻮ ﺟﺐ ﺍﻓﺎﻗﮧ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﺮﯼ ﮨﻮﮞ ﺟﻮ ﺑﻄﻮﺭ ﻣﺎﺗﻢ ﺑﺎﻝ ﻣﻨﮉﻭﺍﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﻼّ ﮐﺮ ﺭﻭﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﭙﮍﮮ ﭘﮭﺎﮌﮮ۔ﺻﺤﯿﺢ ﻣﺴﻠﻢ : ﺟﻠﺪ ﺍﻭﻝ : ﺣﺪﯾﺚ ﻧﻤﺒﺮ 288
ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﺃَﺑُﻮ ﺑَﮑْﺮِ ﺑْﻦُ ﺃَﺑِﻲ ﺷَﻴْﺒَﺔَ ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﺃَﺑُﻮ ﻣُﻌَﺎﻭِﻳَﺔَ ﺡ ﻭ ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﺍﺑْﻦُ ﻧُﻤَﻴْﺮٍ ﻭَﺍﻟﻠَّﻔْﻆُ ﻟَﻪُ ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﺃَﺑِﻲ ﻭَﻣُﺤَﻤَّﺪُ ﺑْﻦُ ﻋُﺒَﻴْﺪٍ ﮐُﻠُّﻬُﻢْ ﻋَﻦْ ﺍﻟْﺄَﻋْﻤَﺶِ ﻋَﻦْ ﺃَﺑِﻲ ﺻَﺎﻟِﺢٍ ﻋَﻦْ ﺃَﺑِﻲ ﻫُﺮَﻳْﺮَﺓَ ﻗَﺎﻝَ ﻗَﺎﻝَ ﺭَﺳُﻮﻝُ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ﺍﺛْﻨَﺘَﺎﻥِ ﻓِﻲ ﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻫُﻤَﺎ ﺑِﻬِﻢْ ﮐُﻔْﺮٌ ﺍﻟﻄَّﻌْﻦُ ﻓِﻲ ﺍﻟﻨَّﺴَﺐِ ﻭَﺍﻟﻨِّﻴَﺎﺣَﺔُ ﻋَﻠَﯽ ﺍﻟْﻤَﻴِّﺖِ
ﺍﺑﻮﮨﺮﯾﺮﮦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﮐﻔﺮ ﮨﯿﮟ ﻧﺴﺐ ﻣﯿﮟ ﻃﻌﻦ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺖ ﭘﺮ ﻧﻮﺣﮧ ﮐﺮﻧﺎ۔
ﺻﺤﯿﺢ ﻣﺴﻠﻢ : ﺟﻠﺪ ﺍﻭﻝ : ﺣﺪﯾﺚ ﻧﻤﺒﺮ 229
ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﺃَﺑُﻮ ﺑَﮑْﺮِ ﺑْﻦُ ﺃَﺑِﻲ ﺷَﻴْﺒَﺔَ ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﻋَﻔَّﺎﻥُ ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﺃَﺑَﺎﻥُ ﺑْﻦُ ﻳَﺰِﻳﺪَ ﺡ ﻭ ﺣَﺪَّﺛَﻨِﻲ ﺇِﺳْﺤَﻖُ ﺑْﻦُ ﻣَﻨْﺼُﻮﺭٍ ﻭَﺍﻟﻠَّﻔْﻆُ ﻟَﻪُ ﺃَﺧْﺒَﺮَﻧَﺎ ﺣَﺒَّﺎﻥُ ﺑْﻦُ ﻫِﻠَﺎﻝٍ ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﺃَﺑَﺎﻥُ ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﻳَﺤْﻴَﯽ ﺃَﻥَّ ﺯَﻳْﺪًﺍ ﺣَﺪَّﺛَﻪُ ﺃَﻥَّ ﺃَﺑَﺎ ﺳَﻠَّﺎﻡٍ ﺣَﺪَّﺛَﻪُ ﺃَﻥَّ ﺃَﺑَﺎ ﻣَﺎﻟِﮏٍ ﺍﻟْﺄَﺷْﻌَﺮِﻱَّ ﺣَﺪَّﺛَﻪُ ﺃَﻥَّ ﺍﻟﻨَّﺒِﻲَّ ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ﻗَﺎﻝَ ﺃَﺭْﺑَﻊٌ ﻓِﻲ ﺃُﻣَّﺘِﻲ ﻣِﻦْ ﺃَﻣْﺮِ ﺍﻟْﺠَﺎﻫِﻠِﻴَّﺔِ ﻟَﺎ ﻳَﺘْﺮُﮐُﻮﻧَﻬُﻦَّ ﺍﻟْﻔَﺨْﺮُ ﻓِﻲ ﺍﻟْﺄَﺣْﺴَﺎﺏِ ﻭَﺍﻟﻄَّﻌْﻦُ ﻓِﻲ ﺍﻟْﺄَﻧْﺴَﺎﺏِ ﻭَﺍﻟْﺎﺳْﺘِﺴْﻘَﺎﺉُ ﺑِﺎﻟﻨُّﺠُﻮﻡِ ﻭَﺍﻟﻨِّﻴَﺎﺣَﺔُ ﻭَﻗَﺎﻝَ ﺍﻟﻨَّﺎﺋِﺤَﺔُ ﺇِﺫَﺍ ﻟَﻢْ ﺗَﺘُﺐْ ﻗَﺒْﻞَ ﻣَﻮْﺗِﻬَﺎ ﺗُﻘَﺎﻡُ ﻳَﻮْﻡَ ﺍﻟْﻘِﻴَﺎﻣَﺔِ ﻭَﻋَﻠَﻴْﻬَﺎ ﺳِﺮْﺑَﺎﻝٌ ﻣِﻦْ ﻗَﻄِﺮَﺍﻥٍ ﻭَﺩِﺭْﻉٌ ﻣِﻦْ ﺟَﺮَﺏٍ
ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮﻣﺎﻟﮏ ﺍﺷﻌﺮﯼ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﭼﺎﺭ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﺟﺎﮨﻠﯿﺖ ﮐﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﻥ ﮐﻮ ﻧﮧ ﭼﮭﻮﮌﯾﮟ ﮔﮯ۔ ﺍﭘﻨﮯ ﺣﺴﺐ ﭘﺮ ﻓﺨﺮ ﺍﻭﺭ ﻧﺴﺐ ﭘﺮ ﻃﻌﻦ ﮐﺮﻧﺎ، ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﻧﺎ، ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺣﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﻧﻮﺣﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺍﮔﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﻮﺕ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻮﺑﮧ ﻧﮧ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮐﮯ ﺩﻥ ﺍﺱ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﭨﮭﮯ ﮔﯽ ﮐﮧ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮔﻨﺪﮬﮏ ﮐﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﺯﻧﮓ ﮐﯽ ﭼﺎﺩﺭ ﮨﻮ ﮔﯽ۔
ﺻﺤﯿﺢ ﻣﺴﻠﻢ : ﺟﻠﺪ ﺍﻭﻝ : ﺣﺪﯾﺚ ﻧﻤﺒﺮ 2154
ﺃَﺧْﺒَﺮَﻧَﺎ ﺇِﺳْﺤَﻖُ ﻗَﺎﻝَ ﺃَﻧْﺒَﺄَﻧَﺎ ﻋَﺒْﺪُ ﺍﻟﺮَّﺯَّﺍﻕِ ﻗَﺎﻝَ ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﻣَﻌْﻤَﺮٌ ﻋَﻦْ ﺛَﺎﺑِﺖٍ ﻋَﻦْ ﺃَﻧَﺲٍ ﺃَﻥَّ ﺭَﺳُﻮﻝَ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ﺃَﺧَﺬَ ﻋَﻠَﯽ ﺍﻟﻨِّﺴَﺎﺉِ ﺣِﻴﻦَ ﺑَﺎﻳَﻌَﻬُﻦَّ ﺃَﻥْ ﻟَﺎ ﻳَﻨُﺤْﻦَ ﻓَﻘُﻠْﻦَ ﻳَﺎ ﺭَﺳُﻮﻝَ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺇِﻥَّ ﻧِﺴَﺎﺉً ﺃَﺳْﻌَﺪْﻧَﻨَﺎ ﻓِﻲ ﺍﻟْﺠَﺎﻫِﻠِﻴَّﺔِ ﺃَﻓَﻨُﺴْﻌِﺪُﻫُﻦَّ ﻓَﻘَﺎﻝَ ﺭَﺳُﻮﻝُ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ﻟَﺎ ﺇِﺳْﻌَﺎﺩَ ﻓِﻲ ﺍﻟْﺈِﺳْﻠَﺎﻡِ
ﺍﻧﺲ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺮﯾﻢ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺟﺲ ﻭﻗﺖ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﺳﮯ ﺑﯿﻌﺖ ﻟﯽ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﺳﮯ ﻧﻮﺣﮧ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻋﮩﺪ ﮐﺮﺍﯾﺎ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ ﯾﺎ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ! ﺑﻌﺾ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﻧﮯ ﺩﻭﺭ ﺟﺎﮨﻠﯿﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺍﻣﺪﺍﺩ ( ﻧﻮﺣﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ) ﮐﯽ ﮨﮯ ﮐﯿﺎ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﻣﺪﺍﺩ ﮐﺮﯾﮟ؟ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺮﯾﻢ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﭼﯿﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ۔
ﺳﻨﻦ ﻧﺴﺎﺋﯽ : ﺟﻠﺪ ﺍﻭﻝ : ﺣﺪﯾﺚ ﻧﻤﺒﺮ 1855
ﺃَﺧْﺒَﺮَﻧَﺎ ﻋَﻠِﻲُّ ﺑْﻦُ ﺧَﺸْﺮَﻡٍ ﻗَﺎﻝَ ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﻋِﻴﺴَﯽ ﻋَﻦْ ﺍﻟْﺄَﻋْﻤَﺶِ ﺡ ﺃَﻧْﺒَﺄَﻧَﺎ ﺍﻟْﺤَﺴَﻦُ ﺑْﻦُ ﺇِﺳْﻤَﻌِﻴﻞَ ﻗَﺎﻝَ ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﺍﺑْﻦُ ﺇِﺩْﺭِﻳﺲَ ﻋَﻦْ ﺍﻟْﺄَﻋْﻤَﺶِ ﻋَﻦْ ﻋَﺒْﺪِ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺑْﻦِ ﻣُﺮَّﺓَ ﻋَﻦْ ﻣَﺴْﺮُﻭﻕٍ ﻋَﻦْ ﻋَﺒْﺪِ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﻗَﺎﻝَ ﻗَﺎﻝَ ﺭَﺳُﻮﻝُ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ﻟَﻴْﺲَ ﻣِﻨَّﺎ ﻣَﻦْ ﺿَﺮَﺏَ ﺍﻟْﺨُﺪُﻭﺩَ ﻭَﺷَﻖَّ ﺍﻟْﺠُﻴُﻮﺏَ ﻭَﺩَﻋَﺎ ﺑِﺪُﻋَﺎﺉِ ﺍﻟْﺠَﺎﻫِﻠِﻴَّﺔِ ﻭَﺍﻟﻠَّﻔْﻆُ ﻟِﻌَﻠِﻲٍّ ﻭَﻗَﺎﻝَ ﺍﻟْﺤَﺴَﻦُ ﺑِﺪَﻋْﻮَﯼﺳﻨﻦ ﻧﺴﺎﺋﯽ : ﺟﻠﺪ ﺍﻭﻝ : ﺣﺪﯾﺚ ﻧﻤﺒﺮ 1863
ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﮧ ﺑﻦ ﻣﺴﻌﻮﺩ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺮﯾﻢ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ ﺭﺧﺴﺎﺭ ﭘﯿﭩﮯ ( ﯾﻌﻨﯽ ﮔﺎﻝ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﺎﺭ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺭﻭﺋﮯ ) ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ ﮔﺎﻝ ﭘﯿﭩﮯ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﯾﺒﺎﻥ ﭼﺎﮎ ﮐﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﮨﻠﯿﺖ ﮐﮯ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭘﮑﺎﺭﮮ ( ﯾﻌﻨﯽ ﻣﺎﺗﻢ ﮐﺮﮮ )
ﺳﻨﻦ ﻧﺴﺎﺋﯽ : ﺟﻠﺪ ﺍﻭﻝ : ﺣﺪﯾﺚ ﻧﻤﺒﺮ 1863
ﺃَﺧْﺒَﺮَﻧَﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪُ ﺑْﻦُ ﺑَﺸَّﺎﺭٍ ﻗَﺎﻝَ ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﻋَﺒْﺪُ ﺍﻟْﻮَﻫَّﺎﺏِ ﻗَﺎﻝَ ﺳَﻤِﻌْﺖُ ﻳَﺤْﻴَﯽ ﺑْﻦَ ﺳَﻌِﻴﺪٍ ﻳَﻘُﻮﻝُ ﺳَﻤِﻌْﺖُ ﻧَﺎﻓِﻌًﺎ ﻳَﻘُﻮﻝُ ﻋَﻦْ ﺻَﻔِﻴَّﺔَ ﺑِﻨْﺖِ ﺃَﺑِﻲ ﻋُﺒَﻴْﺪٍ ﺃَﻧَّﻬَﺎ ﺳَﻤِﻌَﺖْ ﺣَﻔْﺼَﺔَ ﺑِﻨْﺖَ ﻋُﻤَﺮَ ﺯَﻭْﺝَ ﺍﻟﻨَّﺒِﻲِّ ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ﻋَﻦْ ﺍﻟﻨَّﺒِﻲِّ ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ﻗَﺎﻝَ ﻟَﺎ ﻳَﺤِﻞُّ ﻟِﺎﻣْﺮَﺃَﺓٍ ﺗُﺆْﻣِﻦُ ﺑِﺎﻟﻠَّﻪِ ﻭَﺍﻟْﻴَﻮْﻡِ ﺍﻟْﺂﺧِﺮِ ﺗَﺤِﺪُّ ﻋَﻠَﯽ ﻣَﻴِّﺖٍ ﻓَﻮْﻕَ ﺛَﻠَﺎﺙٍ ﺇِﻟَّﺎ ﻋَﻠَﯽ ﺯَﻭْﺝٍ ﻓَﺈِﻧَّﻬَﺎ ﺗَﺤِﺪُّ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﺃَﺭْﺑَﻌَﺔَ ﺃَﺷْﻬُﺮٍ ﻭَﻋَﺸْﺮًﺍ
ﺣﻀﺮﺕ ﺣﻔﺼﮧ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮩﺎ ﻓﺮﻣﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺮﯾﻢ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺧﺪﺍﻭﻧﺪ ﻗﺪﻭﺱ ﺍﻭﺭ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮐﮯ ﺭﻭﺯ ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ﮐﺴﯽ ﻣﺮﺩﮦ ﭘﺮ ﺗﯿﻦ ﺩﻥ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﺎﺗﻢ ﮐﺮﻧﺎ ﺟﺎﺋﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ﻟﯿﮑﻦ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﭘﺮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﭼﺎﺭ ﻣﺎﮦ ﺩﺱ ﺭﻭﺯ ﺗﮏ ﻋﺪﺕ ﮔﺰﺍﺭﻧﺎ ﻻﺯﻡ ﮨﮯ۔
ﺳﻨﻦ ﻧﺴﺎﺋﯽ : ﺟﻠﺪ ﺩﻭﻡ : ﺣﺪﯾﺚ ﻧﻤﺒﺮ 1443
ﺣَﺪَّﺛَﻨَﺎ ﺇِﺑْﺮَﺍﻫِﻴﻢُ ﺑْﻦُ ﻣُﻮﺳَﯽ ﺃَﺧْﺒَﺮَﻧَﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪُ ﺑْﻦُ ﺭَﺑِﻴﻌَﺔَ ﻋَﻦْ ﻣُﺤَﻤَّﺪِ ﺑْﻦِ ﺍﻟْﺤَﺴَﻦِ ﺑْﻦِ ﻋَﻄِﻴَّﺔَ ﻋَﻦْ ﺃَﺑِﻴﻪِ ﻋَﻦْ ﺟَﺪِّﻩِ ﻋَﻦْ ﺃَﺑِﻲ ﺳَﻌِﻴﺪٍ ﺍﻟْﺨُﺪْﺭِﻱِّ ﻗَﺎﻝَ ﻟَﻌَﻦَ ﺭَﺳُﻮﻝُ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﻴْﻪِ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ ﺍﻟﻨَّﺎﺋِﺤَﺔَ ﻭَﺍﻟْﻤُﺴْﺘَﻤِﻌَﺔَ
ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮﺳﻌﯿﺪ ﺧﺪﺭﯼ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻧﻮﺣﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺣﮧ ﺳﻨﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﭘﺮ ﻟﻌﻨﺖ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ ﮨﮯ۔
(ﺳﻨﻦ ﺍﺑﻮﺩﺍﺅﺩ : ﺟﻠﺪ ﺩﻭﻡ : ﺣﺪﯾﺚ ﻧﻤﺒﺮ 1351)
..........................................................................
ماتم کی ابتداء اور اسلام میں کا اس کا شرعی حکم
مصیبت پر صبر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اپنی مصیبت یا مصائب اہل بیت کو یاد کرکے ماتم کرنا یعنی ہائے ہائے، واویلا کرنا، چہرے یا سینے پر طمانچے مارنا، کپڑے پھاڑنا، بدن کو زخمی کرنا، نوحہ و جزع فزع کرنا، یہ باتیں خلاف صبر اور ناجائز و حرام ہیں۔ جب خود بخود دل پر رقت طاری ہوکر آنکھوں سے آنسو بہہ نکلیں اور گریہ آجائے تو یہ رونا نہ صرف جائز بلکہ موجب رحمت و ثواب ہوگا۔ اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے۔
ولاتقولوا لمن یقتل فی سبیل اﷲ اموات بل احیاء ولٰکن لاتشعرون
اور جو خدا کی راہ میں مارے جائیں، انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں ہاں تمہیں خبر نہیں (سورۃ البقرہ آیت 154)
ماتم تو ہے ہی حرام، تین دن سے زیادہ
سوگ کی بھی اجازت نہیں ہے
حضرت ام حبیبہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اﷲﷺ کو فرماتے ہوئے سنا۔ جو عورت اﷲ اور آخرت پر ایمان لائی ہو، اس کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ تین دن سے زیادہ سوگ کرے۔ البتہ اپنے خاوند کی (موت پر) چار ماہ دس دن سوگ کرے (بخاری حدیث 299، الکتاب الجنائز، مسلم، حدیث 935، مشکوٰۃ حدیث 3471 کتاب الجنائز)
امام حضرت امام جعفر صادق رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں:
لیس لاحد ان یعداً اکثر من ثلاثۃ ایام الا المراۃ علی زوجہا حتی تنقضی عدتہا
کسی مسلمان کو کسی کی موت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرنا سوائے عورت کے کہ وہ عدت کے ختم ہونے تک اپنے خاوند کی موت پر سوگ کرسکتی ہے
(من لایحضرہ الفقیہ ج 1)
اس حدیث سے ان لوگوں کو عبرت حاصل کرنی چاہئے جو ہر سال حضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ کا سوگ مناتے ہیں اور دس دن سینہ کوبی کرتی ہیں۔ چارپائی پر نہیں سوتے، اچھا لباس نہیں پہنتے اور کالے کپڑے پہنتے ہیں۔ ہاں ایصال ثواب کرنا ان کی یاد منانا اور ذکر اذکار جائز ہے، یہ سوگ نہیں ہے۔
مسلمانوں کا شرف یہ ہے کہ صابر اور شاکر ہو
خیال و فعل میں حق ہی کا شاغل اور ذاکر ہو
حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ زینب بنت رسول اﷲﷺ فوت ہوئیں تو عورتیں رونے لگیں تو حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے انہیں کوڑے سے مارنے کا ارادہ کیا تو انہیں حضورﷺ نے اپنے ہاتھ سے ہٹایا اور فرمایا: اے عمر چھوڑو بھی پھر فرمایا: اے عورتوں شیطانی آواز سے پرہیز کرنا پھر فرمایا:
مہما یکن من القلب والعین فمن اﷲ عزوجل ومن الرحمۃ ومہما کان من الید واللسان فمن الشیطان
جس غم کا اظہار آنکھ اور دل سے ہو، وہ اﷲ کی طرف سے ہے اور رحمت ہے اور جو ہاتھ اور زبان سے ہو، وہ شیطان کی طرف سے ہے (مشکوٰۃ کتاب الجنائز باب البکاء علی المیت 1748) احمد حدیث 3093
حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا:
لیس منا من ضرب الخد وشق الحیوب ودعا بدعوی الجاہلیۃ
وہ ہم میں سے نہیں جو منہ پیٹے، گریبان پھاڑے اور ایام جاہلیت کی طرح چیخ و پکار کرے (بخاری حدیث 1297، مسلم حدیث 103، مشکوٰۃ حدیث 1725، کتاب الجنائز باب البکائ)(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
یعنی میت وغیرہ پر منہ پیٹنے، کپڑے پھاڑنے، رب تعالیٰ کی شکایت، بے صبر کی بکواس کرنے والی ہماری جماعت یا ہمارے طریقہ والوں سے نہیں ہے۔ یہ کام حرام ہیں۔ ان کاکرنے والا سخت مجرم۔ یہ عام میت کا حکم ہے لیکن شہید تو بحکم قرآن زندہ ہیں، انہیں پیٹنا تو اور زیادہ جہالت ہے۔
حضرت ابو مالک اشعری رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا:
میری امت میں زمانہ جاہلیت کی چار چیزیں ہیں جن کولوگ نہیں چھوڑیں گے، حسب و نسب پر فخر کرنا، دوسرے شخص کو نسب کا طعنہ دینا، ستاروں کو بارش کا سبب جاننا اور نوحہ کرنا اور نوحہ کرنے والی اگر مرنے سے پہلے توبہ نہ کرے تو اسے قیامت کے دن گندھک اور جرب کی قمیص پہنائی جائے گی (مسلم حدیث 934، مشکوٰۃ حدیث 1727، کتاب الجنائز باب البکائ) (شیعوں کی معتبر کتاب، حیات القلوب، ملا باقر مجلسی جلد 2، ص 677)
میت کے سچے اوصاف بیان کرنا ندبہ ہے اور اس کے جھوٹے بیان کرنا نوحہ ہے۔ ندبہ جائز ہے نوحہ حرام ہے۔ گندھک میں آگ بہت جلد لگتی ہے اور سخت گرم بھی ہوتی ہے اور جرب وہ کپڑا ہے جو سخت خارش میں پہنایا جاتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے نائحہ پر اس دن خارش کا عذاب مسلط ہوگا کیونکہ وہ نوحہ کرکے لوگوں کے دل مجروح کرتی تھی تو قیامت کے دن اسے خارش سے زخمی کیا جائے گا (مراۃ جلد 2، ص 503)
دو کفریہ کام
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا:
اثنتان فی الناس ہما بہم کفر: الطعن فی النسب والنیاحۃ علی المیت
لوگوں میں دو خصلتیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے وہ کفر میں مبتلا ہیں، کسی کے نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا (مسلم حدیث 67، کتاب الایمان)
اس حدیث میں میت پر نوحہ کرنے کو کفر قرار دیا گیا ہے اور اس کی توجیہ یہ ہے کہ حلال سمجھ کر میت پر نوحہ کرنا کفر ہے اور اگر اس کام کو برا سمجھ کر کیا جائے تو یہ حرام ہے۔
دو ملعون آوازیں
حضرت انس رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا:
صوتان ملعونان فی الدنیا والاخرۃ مزمار عند نعمۃ ورنۃ عند مصیبۃ
دو آوازوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ہے۔ نعمت کے وقت گانا بجانا اور مصیبت کیوقت چلا کر آواز بلند کرنا یعنی نوحہ اور ماتم وغیرہ (بزار حدیث 795، ترغیب امام منذری کتاب الجنائز حدیث 5179)
حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا: نوحہ کرنے والی عورتوں کی جہنم میں دو صفیں بنائی جائیں گی۔ ایک صف ان کے دائیں طرف اور ایک صف ان کے بائیں طرف تو وہ عورتیں دوزخیوں پر کتوں کی طرح بھونکیں گی (طبرانی فی الاوسط ترغیب امام منذری کتاب الجنائز حدیث 5182)
ماتم کی ابتداء کس نے کی تھی؟
سب سے پہلے ابلیس نے ماتم کیا تھا: علامہ شفیع بن صالح شیعی عالم لکھتے ہیں کہ شیطان کو بہشت سے نکالا گیا تو اس نے نوحہ (ماتم) کیا۔ حدیث پاک میں ہے کہ غناء ابلیس کا نوحہ ہے۔ یہ ماتم اس نے بہشت کی جدائی میں کیا۔ اور رسول اﷲﷺ نے فرمایا: ماتم کرنے والا کل قیامت کے دن کتے کی طرح آئے گا اور آپ نے یہ بھی فرمایا: کہ ماتم اور مرثیہ خوانی زنا کا منتر ہے۔ (شیعہ کی معتبر کتاب مجمع المعارف حاشیہ حلیۃ المتقین، ص 142، ص 162، اور حرمت غنا مطبوعہ تہران طبع جدید)
امام حسین رضی اﷲ عنہ کا پہلا باقاعدہ ماتم کوفہ میں آپ کے قاتلوں نے کیا (جلاء الیون ص 424-426 مطبوعہ ایران)
پھر دمشق میں یزید نے اپنے گھر کی عورتوں سے تین روزہ ماتم کرایا (جلاء العیون ص 445 مطبوعہ ایران)
ابن زیاد نے آپ کے سر مبارک کو کوفہ کے بازاروں میں پھرایا۔ کوفہ کے شیعوں نے رو رو کر کہرام برپا کردیا۔ شیعوں کی اپنی کتابوں میں لکھا ہے کہ کوفہ والوں کو روتا دیکھ کر سیدنا امام زین العابدین نے فرمایا:
ان ہولاء یبکون علینا فمن قتلنا غیرہم
یہ سب خود ہی ہمارے قاتل ہیں اور خود ہی ہم پر رو رہے ہیں ۔
(احتجاج طبرسی، جلد 2، ص 29)
حضرت سیدہ طاہرہ زینب نے فرمایا: کہ تم لوگ میرے بھائی کو روتے ہو؟ ایسا ہی سہی۔ روتے رہو، تمہیں روتے رہنے کی کھلی چھٹی ہے۔ کثرت سے رونا اور کم ہنسنا۔ یقینا تم رو کر اپنا کانا پن چھپا رہے ہو۔ جبکہ یہ بے عزتی تمہارا مقدر بن چکی ہے۔ تم آخری نبی کے لخت جگر کے قتل کا داغ آنسوئوں سے کیسے دھو سکتے ہو جو رسالت کا خزانہ ہے اور جنتی نوجوانوں کا سردار ہے (احتجاج طبرسی ج 2، ص 30)
اسی طرح شیعہ کی کتاب مجالس المومنین میں لکھا ہے کہ کوفہ کے لوگ شیعہ تھے (مجالس المومنین ج 1، ص 56)
کیا شیعوں نے امام حسین کو چھوڑ دیا تھا؟
امام حسین رضی اﷲ عنہ نے اپنے ساتھیوں کو جمع کرکے فرمایا: کہ مجھے خبر ملی ہے کہ مسلم بن عقیل کو شہید کردیا گیا ہے اور شیعوں نے ہماری مدد سے ہاتھ اٹھالیا ہے جو چاہتا ہے ہم سے الگ ہوجائے، اس پر کوئی اعتراض نہیں (جلاء العیون ص 421، مصنفہ ملا باقر مجلسی، منتہی الاعمال مصنفہ شیخ عباس قمی ص 238)
مذکورہ بالا خطبہ سے معلوم ہوگیا کہ قاتلان حسین شیعہ تھے اور یہی وجہ ہے کہ علمائے شیعہ نے خود اس بات کو تسلیم کیا ہے۔ ملا خلیل قدوینی لکھتا ہے: ان کے (یعنی شہدائے کربلا کے) قتل ہونے کا باعث شیعہ امامیہ کا قصور ہے تقیہ سے (صافی شرح اصول کافی)
کیا امام حسین رضی اﷲ عنہ کے قاتل شیعہ تھے؟
ملا باقر مجلسی 150 خطوط کا مضمون بایں الفاظ تحریر کرتا ہے۔ ایں عریضہ ایست بخدمت جناب حسین بن علی از شیعان وفدویان و مخلصان آنحضرت)
ترجمہ: یہ عریضہ شیعوں فدیوں اور مخلصوں کی طرف سے بخدمت امام حسین بن علی رضی اﷲ عنہا (جلاء العیون ص 358)
ان تمام بیانات سے معلوم ہوا کہ امام حسین کے قاتل بھی شیعہ تھے اور ماتم کی ابتداء کرنے والے بھی شیعہ تھے اور ان ماتم کرنے والوں میں یزید بھی شامل تھا۔ اب اگر امام حسین کے غم میں رونے یا ماتم کرنے سے بخشش ہوجاتی ہے تو بخشش کا سرٹیفکیٹ کوفیوں کو بھی مل جائے گا اور یزیدیوں کو بھی مل جائے گا۔
بارہ اماموں کے عہد تک موجودہ طرز ماتم کا یہ انداز روئے زمین پر کہیں موجود نہ تھا۔ چوتھی صدی ہجری 352ھ میں المطیع اﷲ عباسی حکمران کے ایک مشہور امیر معزالدولہ نے یہ طریق ماتم و بدعات عاشورہ ایجاد کیں۔ اور دس محرم کو بازار بند کرکے ماتم کرنے اور منہ پر طمانچے مارنے کا حکم دیا اور شیعہ کی خواتین کو چہرہ پر کالک ملنے، سینہ کوبی اور نوحہ کرنے کا حکم دیا۔ اہل سنت ان کو منع کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے، اس لئے کہ حکمران شیعہ تھا۔ (شیعوں کی کتاب منتہی الاعمال، ج 1، ص 452، اور اہلسنت کی کتاب، البدایہ والنہایہ، ج 11، ص 243، تاریخ الخلفاء ص 378)
بے صبری کا انجام کیا ہوتا ہے؟
کتب شیعہ کی روشنی میں بیان کریں
حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے فرمایا:
ینزل الصبر علی قدر المصیبۃ ومن ضرب یدہ علی فخذیہ عند مصیبۃ حبط عملہ
صبر کا نزول مصیبت کی مقدار پر ہوتا ہے (یعنی جتنی بڑی مصیبت اتنا بڑا صبر درکار ہوتا ہے) جس نے بوقت مصیبت اپنے رانوں پر ہاتھ مارے تو اس کے تمام اچھے اعمال ضائع ہوگئے (شیعوں کی معتبر کتاب، نہج البلاغہ، ص 495، باب المختار من حکم امیر المومنین حکم 144) (شرح نہج البلاغہ لابن میثم ج 5، ص 588)
بے صبر کے پاس ایمان نہیں
امام زین العابدین رضی اﷲ عنہ نے فرمایا
الصبر من الایمان بمنزلۃ الراس من الحسد ولاایمان لمن لا صبر لہ
صبر کا مقام ایمان میں ایساہے جیسا کہ سر کاآدمی کے جسم میں، اس کے پاس ایمان نہیں جس کے ہاں صبر نہیں ۔
(جامع الاخبار مصنفہ شیخ صدوق، ص 132 الفصل 71، فی الصبر)
فرمان امام جعفر صادق رضی اﷲ عنہ
الصبر من الایمان بمنزلۃ الراس من الحسد فاذا ذہب الراس ذہب الجسد کذالک اذا ذہب الصبر ذہب الایمان
صبر کا ایمان سے ایسا تعلق ہے جیسا کہ جسم انسانی کے ساتھ سر کا، جب سر نہ رہے، جسم نہیں رہتا، اسی طرح جب صبر نہ رہے، ایمان نہیں رہتا (اصول کافی جلد 2، ص 87، کتاب الایمان والکفر باب الصبر)
عن ابی عبداﷲ علیہ السلام قال قال رسول اﷲﷺ ضرب المسلم یدہ علی فخذہ عند المصیبۃ احباط لاجرہ
امام جعفر صادق رضی اﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا: مصیبت کے وقت مسلمان کا اپنے ہاتھ رانوں پر مارنا اس کے اجر وثواب کو ضائع کردیتا ہے۔ یعنی ماتم سے نیکیاں برباد ہوتی ہیں (فروع کافی جلد سوم، کتاب الجنائز باب الصبر والجزع)
کیا پیغمبر، امام یا شہید کا ماتم کرنا جائز ہے؟
جواب: کسی کا بھی ماتم جائز نہیں۔
نبی کریمﷺ نے اپنی لخت جگر سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا کو فرمایا۔
اذا انامت فلا تخمشی علی وجہا ولاتنشری علی شعراً ولا تنادی بالویل والعویل ولاتقیمی علی نائحۃ
بیٹی جب میں انتقال کرجائوں تو میری وفات پر اپنا منہ نہ پیٹنا، اپنے بال نہ کھولنا اور ویل عویل نہ کرنا اور نہ ہی مجھ پر نوحہ کرنا (فروع کافی، جلد 5، ص 527، کتاب النکاح باب صفۃ مبایعۃ النبیﷺ، حیات القلوب، ج 2،ص 687، جلاء العیون ص 65)
نبی کریمﷺ کی وفات پر حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے عرض کیا
لولا انک امرت بالصبر ونہیت عن الجزع لانفدنا علیک ماء الشئون
یارسول اﷲ! اگر آپ نے ہمیں صبر کا حکم نہ دیا ہوتا اور ماتم کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو ہم آپ کا ماتم کرکے آنکھوں اور دماغ کا پانی خشک کردیتے۔ (شرح نہج البلاغہ لابن میثم شیعہ، ج 4، ص 409، مطبوعہ قدیم ایران)
کربلا میں امام حسین رضی اﷲ عنہ کی اپنی بہن کو وصیت
یااختاہ اتقی اﷲ وتعزی بعزاء اﷲ واعلمی ان اہل الارض یموتون واہل السماء لایبقون جدی خیر منی وابی خیر منی وامی خیر منی واخی خیر منی ولی ولکل مسلم برسول اﷲﷺ اسوۃ فعزاً مابہذا ونحوہ وقال لہا یا اخیۃ انی اقسمت علیک فابری قسمی لاتشقی علی جیباً ولا تخمشی علی وجہا ولاتدعی علی بالویل والثبور اذا اناہلکت
حضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ نے کربلا میں اپنی بہن سیدہ زینب کو وصیت کی فرمایا۔ اے پیاری بہن! اﷲ سے ڈرنا اور اﷲ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق تعزیت کرنا، خوب سمجھ لو۔ تمام اہل زمین مرجائیں گے اہل آسمان باقی نہ رہیں گے، میرے نانا، میرے بابا، میری والدہ اور میرے بھائی سب مجھ سے بہتر تھے۔ میرے اور ہر مسلمان کے لئے رسول اﷲﷺ کی زندگی اورآپ کی ہدایات بہترین نمونہ ہیں۔ تو انہی کے طریقہ کے مطابق تعزیت کرنا اور فرمایا: اے ماں جائی میں تجھے قسم دلاتا ہوں۔ میری قسم کی لاج رکھتے ہوئے اسے پورا کر دکھانا۔ میرے مرنے پر اپنا گریبان نہ پھاڑنا اور میری موت پر اپنے چہرہ کو نہ خراشنا اور نہ ہی ہلاکت اور بربادی کے الفاظ بولنا۔ (الارشاد للشیخ مفید ص 232، فی مکالمۃ الحسین مع اختہ زینب، اعلام الوریٰ ص 236 امرالامام اختہ زینب بالصبر، جلاء العیون جلد 2، ص 553 فارسی مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ ایران، اخبار ماتم ص 399)
ملا باقر مجلسی لکھتے ہیں: کہ امام حسین نے میدان کربلا میں جانے سے پہلے اپنی بہن زینب کو وصیت فرمائی، اے میری معزز! بہن میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ جب میں اہل جفا کی تلوار سے عالم بقاء میں رحلت کرجائوں تو گریبان چاک نہ کرنا، چہرے پر خراشیں نہ ڈالنا اور واویلا نہ کرنا (جلاء العیون جلد 2، ص 553، فارسی مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ ایران)(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
شاعر نے حضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ کی وصیت کو اپنے انداز میں پیش کیا
اﷲ کو سونپا تمہیں اے زینب و کلثوم
لگ جائو گلے تم سے بچھڑتا ہے یہ مظلوم
اب جاتے ہی خنجر سے کٹے گا میرا یہ حلقوم
ہے صبر کا اماں کے طریقہ تمہیں معلوم
مجبور ہیں ناچار ہیں مرضی خدا سے
بھائی تو نہیں جی اٹھنے کا فریاد وبکاء سے
جس وقت مجھے ذبح کرے فرقہ ناری
رونا نہ آئے نہ آواز تمہاری
بے صبروں کا شیوہ ہے بہت گریہ و زاری
جو کرتے ہیں صبر ان کی خدا کرتا ہے یاری
ہو لاکھ ستم رکھیو نظر اپنے خدا پر
اس ظلم کا انصاف ہے اب روز جزاء پر
قبر میں ماتمی کا انجام کیا ہوگا؟
قبر میں ماتمی کا منہ قبلہ کی سمت سے پھیر دیا جائے گا:
ایک روایت میں ہے رسول اﷲﷺ نے فرمایا: کہ سات آدمیوں کا قبر میں منہ قبلہ کی طرف سے پھیر دیا جاتا ہے۔
(۱) شراب بیچنے والا
(۲) شراب لگاتار پینے والا
(۳) ناحق گواہی دینے والا
(۴) جوا باز
(۵) سود خور
(۶) والدین کا نافرمان
(۷) ماتم کرنے والا (شیعہ کی معتبر کتاب، مجمع المعارف حاشیہ برحلیۃ المتقین ص 168، درحرمت غنا مطبوعہ تہران طبع جدید)
گانا گانے والے اور مرثیہ خواں کو قبر سے
اندھا اور گونگا کرکے اٹھایا جائے گا
رسول اﷲﷺ سے منقول ہے کہ غنا کرنے والا اور مرثیہ خواں کو قبر سے زانی کی طرح اندھا اور گونگا کرکے اٹھایا جائے گا۔ اور کوئی گانے والا جب مرثیہ خوانی کے لئے آواز بلند کرتا ہے تو اﷲ تعالیٰ دو شیطان اس کی طرف بھیج دیتا ہے جو اس کے کندھے پر سوار ہوجاتے ہیں۔ وہ دونوں اپنے پائوں کی ایڑھیاں اس کی چھاتی اور پشت پر اس وقت تک مارتے رہتے ہیں۔ جب تک وہ نوحہ خوانی ترک نہ کرے (شیعہ کی معتبر کتاب: مجمع المعارف حاشیہ برحلیۃ المتقین ص 163، درحرمت غنا مطبوعہ تہران طبع جدید)
حضورﷺ نے فرمایا: میں نے ایک عورت کتے کی شکل میں دیکھی۔ کہ فرشتے اس کی دبر (پاخانے کی جگہ) سے آگ داخل کرتے ہیں اور منہ سے آگ باہر آجاتی ہے۔ اور فرشتے گرزوں کے ساتھ اس کے سر اور بدن کو مارتے ہیں۔ حضرت فاطمہ رضی اﷲ عنہا نے پوچھا۔ میرے بزرگوار ابا جان مجھے بتلایئے کہ ان عورتوں کا دنیا میں کیا عمل اور عادت تھی کہ اﷲ تعالیٰ نے ان پر اس قسم کا عذاب مسلط کردیا ہے۔ حضورﷺ نے فرمایا: کہ وہ عورت جو کتے کی شکل میں تھی اور فرشتے اس کی دبر میں آگ جھونک رہے تھے۔ وہ مرثیہ خواں، نوحہ کرنے والی اور حسد کرنے والی تھی (شیعہ کی معتبر کتاب، حیات القلوب جلد 2، ص 543، باب بست و چہارم در معراج آنحضرت، عیون اخبار الرضا جلد 2، ص 11، انوار نعمانیہ جلد 1، ص 216)
کیا ماتم سننے کی بھی ممانعت ہے؟
نہ صرف ماتم کرنے بلکہ سننے کی بھی ممانعت ہے حضرت ابو سعید خدری رضی اﷲ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ
لعن رسول اﷲﷺ النائحۃ والمستمعۃ
رسول اﷲﷺ نے نوحہ کرنے والی اور سننے والی پر لعنت فرمائی (ابو دائود حدیث 3128، مشکوٰۃ حدیث 732، کتاب الجنائز باب البکائ)
کیونکہ اکثر عورتیں ہی نوحہ کرتی ہیں اس لئے مونث کا صیغہ استعمال فرمایا تو جو مرد ہوکر نوحہ کرے تو وہ مرد نہیں زنانہ ہے۔
شیعہ حضرات کے شیخ صدوق نقل کرتے ہیں۔
نہی رسول اﷲ عن الرنۃ عند المصیبۃ ونہی عن النیاحۃ والاستماع الیہا
رسول اﷲﷺ نے بوقت مصیبت بلند آواز سے چلانے، نوحہ و ماتم کرنے اور سننے سے منع فرمایا (من لایحضرہ الفقیہ ج 4، ص 3)
ایک شبہ: فرشتوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بیٹے کی بشارت دی۔
فاقبلت امراتہ فی صرۃ فصکت وجہہا
آپ کی بیوی چلانے لگیں، پس اپنا منہ پیٹ لیا (شیعہ ترجمہ) معلوم ہوا کہ ماتم کرنا حضرت سارہ کی سنت ہے۔
جواب: کوئی شیعہ اس آیت سے حضرت سارہ کا ماتم کے لئے پیٹنا ہرگز ثابت نہیں کرسکتا کیونکہ قدیم ترین شیعہ مفسر علامہ قمی کے مطابق مصکت پیٹنے کے معنی میں نہیں ہے۔ غطت ڈھانپنے کے معنی میں ہے۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں کہ حضرت سارہ عورتوں کی جماعت میں آئیں اور حیا سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا کیونکہ جبریل علیہ السلام نے انہیں اسحاق علیہ السلام کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی (تفسیر قمی ج 2، ص 330)
اگر اب بھی تسلی نہ ہوئی تو شیعہ صاحبان کو چاہئے کہ ماتم شہداء کی بجائے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سن کر کرنا چاہئے تاکہ اپنے خیال کے مطابق سنت سارہ پر عمل پیرا ہوسکیں۔ اہل بیت کرام نے رسول اﷲﷺ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے صبر کا مظاہرہ فرمایا۔ نہ خود ماتم کیا اور نہ کرنے کا حکم دیا اور ہم محب اہل بیت ہیں اور ان کے قول و فعل کو اپناتے ہوئے صبر کا اظہار کرتے ہیں اور جو رسول اﷲﷺ اور ائمہ کرام کے فرمان کو نہ مانے اور بے صبری کا مظاہرہ کرے وہ محب اہل بیت نہیں ہوسکتا۔
عشرہ محرم میں سیاہ لباس پہننا اور مہندی، پنجہ، گھوڑا
اور تعزیہ نکالنے کا کیا حکم ہے
مہندی، پنجہ، گھوڑا ار تعزیہ نکالنا یزیدیوں کے کرتوتوں کی نقل ہے
کہا جاتا ہے کہ کربلا میں قاسم بن حسن رضی اﷲ عنہ کی شادی ہوئی تو حضرت قاسم نے مہندی لگائی مروجہ رسم مہندی نکالنے کی اسی کی نقل ہے۔ حالانکہ یہ حقیقت مخفی نہیں کہ کربلا کا معرکہ خونی شادی کا موقع ہرگز نہ ہوسکتا تھا۔ نیز مہندی پانی میں ملا کر لگائی جاتی ہے اور اہل بیت کے لئے تو پانی بند تھا۔ یونہی پنجہ و گھوڑا نکالنا اور مروجہ تعزیہ بنانا یہ سب بدعت باطلہ اور انصاب میں داخل ہیں۔ ائمہ اہل بیت سے ان چیزوں کی قطعا کوئی سند نہیں ملتی۔ فی الحقیقت یزیدیوں نے صرف ایک دفعہ اہل بیت پر مظالم ڈھا کر کوفہ و دمشق کے بازاروں میں گھمایا تھا لیکن یہ لوگ ہر سال یزیدیوں کے کرتوتوں کی نقل بناکے گلی کوچوں میں گھماتے پھرتے ہیں۔ پھر اس پر دعوت محبت بھی۔ اﷲ ہدایت دے۔(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
عشرہ محرم میں سیاہ لباس پہننا ممنوع ہے
مذہب مہذب اہل سنت و جماعت میں علی العموم سیاہ لباس پہننا محض مباح ہے۔ نہ تو اس پر کسی قسم کا ثواب مرتب ہوتا ہے، نہ گناہ۔ البتہ ماتم کی غرض سے سیاہ کپڑے پہننا شرعا ضرور ممنوع ہے۔ شیعہ اثناء عشریہ کے مذہب میں ماتم کا موقع ہو یا نہ، ہر حال میں سیاہ لباس سخت گناہ و ممنوع و حرام ہے۔ پھر اسے ثواب جاننا بالکل الٹی گنگا بہانا اور شیعہ مذہب کے مطابق ڈبل گناہ کا مرتکب ہوتا ہے۔ چنانچہ شیعہ لٹریچر کی انتہائی مستند کتب سے دلائل ملاحظہ ہوں۔
حضرت علی رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا
لا تلبسوا لباس اعدائی
میرے دشمنوں کا لباس مت پہنو اور میرے دشمنوں کے کھانے مت کھائو اور میرے دشمنوں کی راہوں پر مت چلو، کیونکہ پھر تم بھی میرے دشمن بن جائو گے جیسا کہ وہ میرے دشمن ہیں۔ اس کتاب کا مصنف (شیخ صدوق شیعی) کہتا ہے کہ رسول اﷲﷺ کے دشمنوں کا لباس، سیاہ لباس ہے۔
(عیون اخبار الرضا، شیخ صدوق باب 30، الاخبار المنشور حدیث 51)
شیعہ حضرات کے یہی صدوق رقم طراز ہیں:
حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے اپنے شاگردوں کو تعلیم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ
لا تلبسوا السواد فانہ لباس فرعون
سیاہ لباس نہ پہنا کرو کیونکہ سیاہ لباس فرعون کا لباس ہے۔ (من لایحضرہ الفقیہ، شیخ صدوق باب یصلی فیہ من الثیلب حدیث 17)
مشہور شیعہ محدث جعفر محمد بن یعقوب کلینی اپنی سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں کہ امام جعفر صادق نے فرمایا۔
انہ لباس اہل النار
بے شک وہ (سیاہ لباس) جہنمیوں کا لباس ہے (الکافی کلینی کتاب الزی والتجمیل باب لباس السواد)
شیعوں کے مشہور محدث شیخ صدوق لکھتے ہیں کہ امام جعفر صادق سے سیاہ ٹوپی پہن کر نماز پڑھنے کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے جواب میں فرمایا:
لاتصل فیہا فانہا لباس اہل النار
سیاہ ٹوپی میں نماز مت پڑھو بے شک وہ (سیاہ لباس) جہنمیوں کا لباس ہے۔ (من لایحضرہ الفقیہ باب ما یصلی فیہ حدیث 19765، حلیۃ المتقین ملا باقر مجلسی باب اول در لباس پوشیدن فصل چہارم در بیان رنگہائے)
کربلا جانے والے اہل بیت کی تعداد کیا تھی؟
حضرت امام حسین کے تین صاحبزادے (۱) علی اوسط امام زین العابدین (۲) علی اکبر (۳) علی اصغر رضی اﷲ عنہم اور ایک بیٹی حصرت سکینہ جن کی عمر سات سال تھی۔ دو بیویاں بھی ہمراہ تھیں حضرت شہربانو اور علی اصغر کی والدہ
حضرت امام حسن کے چار صاحبزادے (۱) حضرت قاسم (۲) حضرت عبداﷲ (۳) حضرت ابوبکر (۴) حضرت عمر رضی اﷲ عنہم کربلا میں شہید ہوئے۔
حضرت علی رضی اﷲ عنہ کے پانچ (۱) حضرت عباس (۲) حضرت عثمان (۳) حضرت عبداﷲ (۴) حضرت جعفر (۵) حضرت محمد اصغر (ابوبکر) رضی اﷲ عنہم
حضرت علی کی کل اولاد (۲۷) ہیں، ان میں سے پانچ کربلا میں شہید ہوئے ۔
(کشف الغمہ فی معرفۃ الائمہ 440/1)
حضرت عقیل کے (۴) فرزندوں سے حضرت امام مسلم پہلے ہی شہید ہوچکے تھے اور تین کربلا میں شہید ہوئے (۲) حضرت عبداﷲ (۳) حضرت عبدالرحمن (۴) حضرت جعفر رضی اﷲ عنہم
حضرت زینب امام حسین کی بہن کے دو بیٹے عون اور محمد رضی اﷲ عنہم
ان کے والد کا نام حضرت عبداﷲ بن جعفر رضی اﷲ عنہ کربلا میں شہید ہوئے۔ اہل بیت کرام میں سے کل سترہ افراد آپ کی ساتھ کربلا میں شہید ہوئے (سوانح کربلا، طبری خطبات محرم جلال الدین امجدی، ص 378)(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
شیعہ نہ اہل بیت کو مانتے ہیں اور نہ شہداء کربلا کو، حضرت امام حسن کے صرف ایک بیٹے حضرت قاسم کا نام لیتے ہیں۔ حضرت عبداﷲ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اﷲ عنہم تین کا نام نہیں لیتے۔ اگر وہ شہداء کربلا کا نام لے لیں تو ان کا عقیدہ ختم ہوجاتا ہے کہ اہل بیت کا صحابہ کرام سے پیار تھا۔ اس لئے انہوں نے اپنی اولاد کے نام خلفائے راشدین کے نام پر رکھے۔ اہل سنت چاروں کا نام لیتے تو حقیقت میں شہداء کربلا کو ماننے والے سنی ہیں، شیعہ ان کے منکر ہیں۔
شیعہ حضرت علی کی اولاد کے بھی منکر ہیں۔ پانچ شہداء کربلا میں صرف ایک کا نام لیتے ہیں۔ حضرت عباس کا، ان کا علم بھی لگاتے ہیں، باقی چار کا نام تک نہیں لیتے حالانکہ حضرت عباس کے حضرت عثمان، حضرت عبداﷲ اور حضرت جعفر کے سگے بھائی ہیں۔ ان کی والدہ کا نام ام البنین بنت حرام ہے اور حضرت محمد اصغر (ابوبکر) بن علی کا نام بھی نہیں لیتے ان کی والدہ کا نام لیلی بنت مسعود تھا تو شہداء کربلا اور اہل بیت کا منکر کون اور محب کون؟
شیعہ حضرت امام حسین کی اولاد کو امام مانتے ہیں جو کربلا میں شہید بھی نہیں ہوئے اور آپ کے سگے بھائی حضرت امام حسن کی اولاد کو امام نہیں مانتے جو کربلا میں شہید ہوئے ہیں۔ کتنی ناانصافی ہے اور حضرت علی کی اولاد کو بھی امام نہیں مانتے جو کربلا میں شہید ہوئے ہیں۔
اہل بیت کی تین قسمیں ہیں (۱) اہل بیت سکونت یعنی ازواج (۲) اہل بیت ولادت (۳) اہل بیت نسب پہلی قسم اہل بیت سکونت یعنی (۱۱) ازواج میں سے صرف ایک زوجہ حضرت خدیجہ کو مانتے ہیں۔ باقی سب کا انکار کرتے ہیں بلکہ ان کو گالیاں دیتے ہیں حالانکہ قرآن نے ان کو اہل بیت اور مومنوں کی ماں فرمایا ہے۔ اہل سنت سب کو مانتے ہیں۔
دوسری قسم اہل بیت ولادت چار بیٹیوں میں سے صرف ایک بیٹی کو مانتے ہیں لہذا اہل بیت کے منکر ہوئے بلکہ یہ حضرت علی کی بیویوں کے بھی منکر ہیں۔ حضرت علی کی ایک بیوی کا نام امامہ تھا۔ یہ نبی کریمﷺ کی نواسی تھیں۔ حضرت زینب کی بیٹی اگر نبی کریمﷺ کی صرف ایک ہی بیٹی تھی۔ حضرت فاطمہ تو پھر حضرت علی کی بیوی حضرت امامہ بنت زینب بنت رسول اﷲ کہاں سے آگئیں۔ معلوم ہوا کہ اہل سنت ہی اہل بیت اور شہداء کربلا کے محب ہیں ۔
اہل بیت کے سچے محب کون ہیں؟
اہل بیت کے سچے محب سنی ہیں، شیعہ منکر اہل بیت ہیں کیونکہ یہ نبی کریمﷺ کی چاربیٹیوں میں سے ایک کو اور تمام زواج میں سے صرف ایک زوجہ کو مانتے ہیں۔ اس لئے یہ منکر اہل بیت ہیں نیزاس واقعہ سے بھی اہل سنت کی حقانیت واضح ہے۔
ضلع شیخوپورہ میں موٹر وے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب ڈیرہ سروٹھ میں صحیح العقیدہ سنی بریلوی نوجوان محمد سرفرازپر آگ گلزار ہوگئی جبکہ منکر صحابہ شاہد نامی آگ میں جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ۱۰ محرم الحرام ۱۴۳۱ھ بمطابق ۲۸ دسمبر ۲۰۰۹ بروز پیر ڈیرہ سروٹھ میں شاہد نامی نوجوان (جوکہ شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھتا ہے) اپنے خود ساختہ عقیدہ کے مطابق عمل کرکے بوقت عصر اپنے ڈیرے پر پہنچا تو بعض سنی حضرات نے اسے کہا ’’الحمدﷲ ہم بھی اہل بیت کے غلام ہیں اور ہم بڑے ادب کے ساتھ قرآن خوانی اور فضائل و شہادت کا بیان سن سنا کر امام حسین کی یاد مناتے ہیں۔ تم بھی اسی طریقہ سے امام حسین کی یاد منایا کرو، خود ساختہ نظریات چھوڑ دو، اس پر شاہد ولد اشرف خان نے کہا کہ ’’ہمارا طریقہ ٹھیک ہے اور جنت کی ٹکٹیں ہمارے پاس ہیں، ہمارے علاوہ باقی سب دوزخی ہیں اور میرا چیلنج ہے کہ پورے ملک میں سے کوئی سنی آگ میں چھلانگ لگائے جو سچا ہوگا بچ جائے گا جو جھوٹا ہوگا جل جائے گا۔ یہ بات سن کر محمد سرفراز ولد محمد انور بھٹی نمبردار نے شاہد سے کہا ’’مجھے تیرا چیلنج منظور ہے‘‘ چنانچہ اسی وقت آگ لگائی گئی اور محمد سرفراز شاہدکا بازو پکڑکر آگ میں داخل ہوگیا۔ محمد سرفراز نے آگ میں داخل ہوتے ہی شاہد کا بازو چھوڑ دیا تو شاہد کے کپڑوں کو فوری طور پر آگ لگ گئی اور محمد سرفراز تین منٹ تک آگ کے شعلوں میں کھڑا ہوکر کلمہ طیبہ الصلوۃ والسلام علیک یارسول اﷲ وعلی الک واصحابک یا حبیب اﷲ کا ورد کرتا رہا۔ اس منظر کو موقع پر موجود بیس پچیس افراد نے اپنی آنکھوں سے دیکھا (ماہنامہ رضائے مصطفے گوجرانوالہ ربیع الاول ۱۴۳۱ھ)
Mourning: Self-Flagellation (Matam)
- Mourning: Self-Flagellation (Matam-1A)
- The Ayatollahs Recommend Self-Flagellation (Matam-1)
- Self-Flagellation (Matam-2)
- Why Sunnis Do Not Comemmorate Ashura (Matam-3)
- خونی ماتم کے حوالے سے امام خامنہ ای کا فتوی -(Matam-4)
- ماتم کی ممانعت شیعہ تفسیر قمی و دیگر کتب Matam-5
- بعض کیتھولک عیسائی کیوں خونی ماتم اور سینہ کوبی کرتے ہیں ؟