Featured Post

شیعہ نوجوانوں کو راہِ حق پرلانےکے لینے 20 سوالات Unanswerable Questions for Shias

وہ اہم سوالات متلاشیان حق نوجوانوں کوراہ حق سے ہم کنارکرنے میں بڑاعظیم کردارہے! 70 UNANSWERED QUESTIONS to Shia,...

Beliefs from Shia Books: :شیعہ کی کتب سے عقائد

کتابوں اور مضامین کا یہ اردو انتخاب مختلف ویب سائٹس سے ہے. بعض انتہا پسند خیالات کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے. اعتدال پسند خیالات اچھے ہیں. کافر کہنا مناسب نہیں ہے
منطقی دلیل اور مکالمے کا استعمال اسلام کے پیغام کو پھیلانے کا بہترین طریقہ ہے    

 ، تشدد ، دھمکیوں  کے استعمال کو مسترد کر دیا ہے 
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
شیعہ کی کتب سے عقائد go to this linkhttp://rejectionists.blogspot.com/2011/12/blog-post_12.html
..............................................................
شیخ عبد الرحمن بن سعد الشثری
نا معلوم
306
7650.00 (PKR)
title-pages-aqaid-e-shiya-isna-asharaya-sawalan-jawaban-copy
اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اور نبی کریم ﷺ نے بھی مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب’’عقائد شیعہ اثناعشریہ سوالاً جواباً ‘‘ مدینہ یونیورسٹی کےاستاد عبدالرحمٰن الشثری کی تصنیف کاترجمہ ہے۔اس کتاب میں مصنف موصوف نےشیعہ کے ایک فرقہ اثنا عشریہ کے اعتقاد پر علمی انداز میں قلم اٹھایا ہے۔ فاضل مصنف نے انتہائی عرق ریزی کے ساتھ شیعہ مذہب کے بانی سے لے کر تحریف قرآن تک کے تمام عقائد پر تفصیلی مباحث پیش کی ہیں۔ مصنف نے کتاب میں اپنی نگارشات قلمبند کرتے ہوئے قدرے مختلف اسلوب اختیار کیا ہے اور شیعی عقائد سے متعلق تمام مواد کو سوالاً جواباً قلمبند کیا ہے۔یہ کتاب شعیہ کےعقائد ونظریات کےحوالے سے 164 سوالات اوران کےجوابات پرمشتمل ہے۔اس کتاب کو اپنی جامعیت اورافادیت کے باعث ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت حاصل ہے۔ جو انسان بھی شیعہ امامیہ کےمذہب سے آگاہی حاصل کرنا چاہتا ہےاور متفرق مباحث کااحاطہ اور شیعہ کے باطل عقائد ونظریات وشرائع کے متعلق معلومات حاصل کرتاچاہتا ہے وہ اس کتاب کی طرف رجوع کرے ۔اس کتاب کی وجہ سےمسلمانوں کے لیے آسانی اور سہولت کی ساتھ اثنا عشری شیعہ کی معرفت حاصل کرنا او ران پر رد کی کیفیت معلوم کرنا ، ان کی اہم ترین بنیادی کتابوں سےمتعلق آگاہی حاصل کرنا آسان ہوگیاہے ۔ایک عالم دین تواس کتاب کو اہل سنت داعی کااسلحہ قرار دیا ہے۔(م۔ا) >>> 

شیعہ کتب >>>>>>