Featured Post

شیعہ نوجوانوں کو راہِ حق پرلانےکے لینے 20 سوالات Unanswerable Questions for Shias

وہ اہم سوالات متلاشیان حق نوجوانوں کوراہ حق سے ہم کنارکرنے میں بڑاعظیم کردارہے! 70 UNANSWERED QUESTIONS to Shia,...

شیعہ اردو ویب

  • کتابوں اور مضامین کا یہ اردو انتخاب مختلف ویب سائٹس سے ہے. بعض انتہا پسند خیالات کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے. اعتدال پسند خیالات اچھے ہیں. کافر کہنا مناسب نہیں ہے
    منطقی دلیل اور مکالمے کا استعمال اسلام کے پیغام کو پھیلانے کا بہترین طریقہ ہے    

     ، تشدد ، دھمکیوں  کے استعمال کو مسترد کر دیا ہے 
    ~~~~~~~~~~~


  • No Image
    علامہ احسان الہی ظہیر
    صحابہ کرام اور ہل بیت﷢ کی عظمت سے کون انکار کرسکتاہے۔یہ وہی پاک باز ہستیاں ہیں جن کی وساطت سے دین ہم تک پہنچا۔اہل بیت سے محبت رکھنا جز و ایمان ہے اس لیے کہ اس مسئلہ کی بڑی اہمیت ہے ا ہل علم نے اس مسئلہ پر مستقل رسائل تصنیف کیے ہیں جس میں انہوں نے اس مسئلہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے چنانچہ اہل السنہ کے نزدیک فرمان نبویﷺ کے مطابق اہل بیت سے محبت رکھنا جزو ایما ن ہے اور کسی طرح کے قول وفعل سے ان کوایذا دینا حرام ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اہل بیت کے بارے میں شیعہ کا موقف ‘‘علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں شیعہ کے اہل بیت کے بارے میں معتقدات کو بیان کیاگیا ہے۔ اور اس حقیقت کوبھی آشکارا کیاگیا ہے کہ شیعہ بظاہر سیدنا علی﷜ سے گہری عقیدت ومحبت رکھنے والے ہیں لیکن باطن میں وہ ان کے دشمن ہیں۔ یہ کتاب علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی شیعہ کے متعلق ایک چشم کشا تحریر کی تلخیص ہے۔ کتاب کا نام ’’اہل بیت کے بارے میں شیعہ کا موقف‘‘ ادارۃ دعوۃ الاسلام، انڈیا کی طرف سے تجویز کردہ ہے۔ (م۔ا)
  • No Image
    سید محب الدین الخطیب
    شیعہ مذہب میں کئی فرقے ہیں انہیں رافضی بھی کہا جاتا ہے یہ اپنے آپ کو محبّان علی اور محبّان اہلیت کہتے ہیں شیعہ دین یہودیوں کا ایجاد کردہ پروردہ ہے شیعہ نے اسلام اور اہل اسلام سے انتقام لینے کی غرض سے اس دین کو ایجادکیا ہےتاکہ وہ مسلمانوں کی صفوں میں گھس کر اپنے افکار کی ترویج کرسکیں ۔شیعہ کے تمام فرقے خلفائے راشدین یعنی حضرت ابو بکر و عمر و عثمان رضوان اللہ علیہم اجمعین کی خلافت کو نا ماننے پر متّفق ہیں ۔یہی نہیں بلکہ حضرات شیخین حضرت ابو بکر و عمر و عثمان و معاویہ کو کھلے عام گالیاں دیتے ہیں اس کے علاوہ ان کی مستند کتب میں بھی کئی کفریہ کلمات موجود ہیں۔شیعہ جنہوں نے ایک طرف اہل بیت اور حضرت علی کی محبت کےڈھونگ رچائے اوردوسری جانب اصحاب کرام َ اجمعین کو طعن وتشنیع کا نشانہ بنایا ، ہمیشہ سے یہ ان لوگوں کا ساتھ دیتے رہے جونہ تو کبھی اسلامی تعلیمات کودل سے مانتے تھے اور نہ ہی ان کواسلامی تعلیمات کی نشرواشاعت ایک نظر بھاتی تھی۔ کیونکہ شیعیت کی بنیاد ہی ان کھوکھلے اصولوں پر ہے جنہیں نہ تو قرآن وحدیث کی واضح وروشن تعلیمات سے کوئی سروکار ہے اور نہ عقل سلیم اسے تسلیم کرنے کےلیے تیار ہے۔ شیعہ عقائدکو جاننے کے لیے عربی اردو زبان میں بڑی مستند کتب موجودہیں۔اردو زبان میں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی کتاب منہاج السنہ،امام العصر شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر ﷫ کی کتاب الشیعہ والسنہ ، اصلاح شیعہ ا ز ڈاکٹر موسیٰ موسوی ،اور عقائد شیعہ اثناعشریہ سوالاً جواباً از عبدالرحمٰن الشثری قابل ذکر ہیں ۔ زیرتبصرہ کتاب’’شیعہ سنی مفاہمت ایک جائزہ ‘‘علامہ محب الدین الخطیب﷫ کی ایک عربی تصنیف ’’الخطوط العریضہ‘‘ کا اردوترجمہ ہے جس میں موصوف نےانتہائی خوش اسلوبی کےساتھ اپنی صاف وشفاف دعوت کوپیش کرتے ہوئے شیعہ کےاصولوں کوانہیں کی میزان پر رکھ کر تولا ہے او ران ہی کے آئینہ میں ان کے چہرے کےبدنما داغ کودکھانے کی کوشش کی ہے اوران راہنما اصولوں کی جانب بھی اشارہ کیا ہےجن کے ذریعہ شیعہ وسنی مفاہمت کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔کتاب ہذاکے مصنف جب تک حیات رہے کسی شیعہ عالم نےاس کا جواب نہیں لکھا اورنہ اس کےرد کی ہمت ہوئی ۔ البتہ ان کےانتقال کےبعد لطف اللہ صافی نے ’’ مع الخطیب فی خطوط العریضۃ‘‘ کے نام سے اس کا جواب لکھا۔ اس کا مسکت اور دندان شکن جواب شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید نے اپنی معرکۃ الآراء عربی تصنیف ’’ الشیعہ والسنۃ‘‘ کے نام سے دیا۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کو شیعت کےفتنوں سے محفوظ فرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)
  • No Image
    شیخ عبد الرحمن بن سعد الشثری
    اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اور نبی کریم ﷺ نے بھی مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب’’عقائد شیعہ اثناعشریہ سوالاً جواباً ‘‘ مدینہ یونیورسٹی کےاستاد عبدالرحمٰن الشثری کی تصنیف کاترجمہ ہے۔اس کتاب میں مصنف موصوف نےشیعہ کے ایک فرقہ اثنا عشریہ کے اعتقاد پر علمی انداز میں قلم اٹھایا ہے۔ فاضل مصنف نے انتہائی عرق ریزی کے ساتھ شیعہ مذہب کے بانی سے لے کر تحریف قرآن تک کے تمام عقائد پر تفصیلی مباحث پیش کی ہیں۔ مصنف نے کتاب میں اپنی نگارشات قلمبند کرتے ہوئے قدرے مختلف اسلوب اختیار کیا ہے اور شیعی عقائد سے متعلق تمام مواد کو سوالاً جواباً قلمبند کیا ہے۔یہ کتاب شعیہ کےعقائد ونظریات کےحوالے سے 164 سوالات اوران کےجوابات پرمشتمل ہے۔اس کتاب کو اپنی جامعیت اورافادیت کے باعث ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت حاصل ہے۔ جو انسان بھی شیعہ امامیہ کےمذہب سے آگاہی حاصل کرنا چاہتا ہےاور متفرق مباحث کااحاطہ اور شیعہ کے باطل عقائد ونظریات وشرائع کے متعلق معلومات حاصل کرتاچاہتا ہے وہ اس کتاب کی طرف رجوع کرے ۔اس کتاب کی وجہ سےمسلمانوں کے لیے آسانی اور سہولت کی ساتھ اثنا عشری شیعہ کی معرفت حاصل کرنا او ران پر رد کی کیفیت معلوم کرنا ، ان کی اہم ترین بنیادی کتابوں سےمتعلق آگاہی حاصل کرنا آسان ہوگیاہے ۔ایک عالم دین تواس کتاب کو اہل سنت داعی کااسلحہ قرار دیا ہے۔(م۔ا)
  • No Image
    عبد الرحمن عزیز الہ آبادی
    موجودہ دور میں عالم اسلام میں امریکہ اور سامراج کا ایک بنیادی ہدف، تفرقہ و اختلافات کی آگ بھڑکانہ ہے اور اس کا بہترین طریقہ اہل تشیع اور اہل تسنن کے درمیان اختلاف ڈالنا ہے۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ دنیا میں سامراج کے پروردہ عناصر آج عراق کے مسائل کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں؟! کس طرح زہرافشانی کر رہے ہیں اور دشمنی کے بیج بو رہے ہیں؟! مغرب کی تسلط پسند اور جاہ طلب طاقتیں برسہا برس سے اس کام میں مصروف ہیں۔ شیعہ سنی جنگ امریکہ کا مرغوب ترین مشغلہ ہے۔قوم وملت کی پستی کا سبب مذہب سے بے اعتنائی،لا پرواہی اور صنادیدو کبائر اسلام کی تاریخ و سیر سے نا آشنائی اور باہمی اتحاد و اتفاق کی قلت ہے۔بد قسمتی سے عالم اسلام میں ایسے بھی عناصر ہیں جو طاغوتی اور سامراجی طاقتوں کی قربت حاصل کرنے کے لئے ہر جائز ناجائز کام کرنے کو تیار ہیں اور شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دے رے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب"اصحاب ثلاثہ کے مقام پر شیعہ سنی اتحاد" محترم عبدالرحمن عزیز الہ آبادی کی تصنیف ہے۔جس میں شیعہ سنی کے مابین اصحاب ثلاثہ پر متفق ہونے کی ایک تحقیقی کاوش کی ہےاور اہل تشیع کی معتبر کتب کشف الغمہ،نہج البلاغہ تفسیر قمی،وغیرہ سے اصحاب ثلاثہ پر اتفاق کو ثابت کیا ہے ۔اللہ رب العزت ان کی محنت کو قبو ل فرمائے اور امت مسلمہ کو باہمی اتفاق کی توفیق عطا فرمائے۔آمینـ (عمیر )
  • No Image
    پیر محمد فیض احمد اویسی
    نظام قدرت کی یہ عجیب نیرنگی اور حکمت ومصلحت ہےکہ یہاں ہر طرف اور ہر شے کے ساتھ اس کی ضد اور مقابل بھی پوری طرح سے کارفرما اور سر گرم نظر آتا ہے۔حق وباطل،خیر وشر،نوروظلمت،اور شب وروز کی طرح متضاد اشیاء کے بے شمار سلسلے کائنات میں پھیلے ہوئے ہیں۔اور تضادات کا یہ سلسلہ مذاہب ،ادیان اور افکار واقدار تک پھیلا ہوا ہے،اور ان میں بھی حق وباطل کا معرکہ برپا ہے۔تاریخ اسلام کے مطالعہ سے یہ افسوسناک حقیقت سامنے آتی ہے کہ اسلام کو خارجی حملوں سے کہیں زیادہ نقصان اس کے داخلی فتنوں ،تحریف وتاویل کے نظریوں ،بدعت وتشیع ،شعوبیت وعجمیت اور منافقانہ تحریکوں سے پہنچا ہے،جو اس  سدا بہار وثمر بار درخت کو گھن کی طرح کھوکھلا کرتی رہی ہیں ،جن میں سر فہرست شیعیت اور رافضیت کی خطرناک اور فتنہ پرور تحریکیں ہیں ۔جس نے ایک طویل عرصے سے اسلام کے بالمقابل اور متوازی ایک مستقل دین ومذہب کی شکل اختیار کر لی ہے۔اور متعہ جیسے زنا اور  اسلام کے حرام کردہ امور کو اپنا مذہب بنا رکھا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " متعہ کی شرعی حیثیت مع آئینہ شیعہ نما " محترم پیر محمد فیض احمد اویسی رضوی کی تصنیف  ہے۔جس میں انہوں نے متعہ سمیت شیعہ کے متعدد عقائد ونظریات کے متعلق بڑی اچھی بحث کی ہے اور بڑی جامعیت کے ساتھ ان کی شاخوں ،،عقائد،ان کی تحریفات وتاویلات،تاریخ اسلام میں ان کے منفی وظالمانہ،تقیہ کے تحت ان کے مخفی خیالات سے حقیقت پسندانہ انداز میں پردہ اٹھایا ہے۔یہ کتاب اس اہم موضوع پر بڑی جامع اور شاندار کتاب ہے اور اردو کے دینی وتاریخی لٹریچر  کے ایک خلا کی بڑی حد تک تکمیل کرتی ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اس قدیم فتنے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)
  • No Image
    سلیمان بن صالح الخراشی
    نبی کریمﷺ کی پیشینگوئی کے مطابق امت مسلمہ تہتر گروہوں میں تقسیم ہوگی۔ اور ان میں سے صرف ایک جماعت جنت میں جانے کی حقدار ہوگی، اور یہ وہ لوگ ہوں گے جن کے عمل ایسے ہوں گے کہ جن پر رسول اللہﷺ اور صحابہ کرام تھے۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے لوگ کتاب و سنت کے ساتھ تمسک کے بجائے اپنے مخصوص نظریات پر کاربند اور اسی کے پرچار میں مصروف ہیں۔ شیعہ میں سے ایک گروہ ’اثنا عشریہ‘ کے نام سے جاناجاتا ہے، جو بہت سے صحابہ کرام کی تکفیر اور بہت سے گمراہ کن عقائد کے مالک ہیں۔ زیر نظر کتاب اسی گروہ کو سامنے رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ کتاب کا انداز یہ ہے کہ اس میں اثنا عشریہ سے 175 سوالات کیے گئے ہیں۔ جن کے متعلق مصنف کا کہنا ہے کہ جب وہ ان سوالات پر غور کریں گے تو ان کے سامنے کوئی راہ فرار ہوگی اور نہ ہی ان سے چھٹکارا ممکن ہوگا۔ لہٰذا وہ لازماً کتاب اللہ و سنت رسول ﷺ کو سینے سے لگائیں گے۔ سوالات واقعتاً کافی جاندار ہیں مصنف نے جابجا شیعی کتب کے حوالہ جات بھی نقل کیے ہیں۔  (ع۔م)

    نوٹ:
    محدث فورم میں اس کتاب پر تبصرہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
  • No Image
    ڈاکٹر موسیٰ موسوی
    فی زمانہ ہم شیعہ اور سنّی کے مابین بعد المشرقین دیکھتے ہیں۔ دونوں گروپوں کے مابین اس قدر تنازعات کی وجہ کیا ہے اور ان فاصلوں کو کم کرنے کی کیا سبیل ہو سکتی ہےاور شیعہ گروپ اپنے کن عقائد سے انحراف کر کر رہا ہے؟ یہ اس کتاب کاموضوع ہے۔ کتاب کے مصنف ایک بلند پایہ شیعہ محقق ہیں جنھوں نے کمر ہمت باندھی ہے اور شیعہ کا اصلاح کا بیڑہ اٹھایا ہے انھی اصلاحی کوششوں کے نتیجے میں اس سے قبل ان کے والد کو بے دردی کے ساتھ ذبح کر دیا گیا۔ اگر شیعہ حضرات اپنے آپ کو اہل بیت کی محبت تک محدود رکھیں تو یہ بات قابل قبول ہے لیکن اہل بیت کی محبت کےنام سے صحابہ کرام پر رقیق الزامات لگانا کسی طور بھی قرین انصاف نہیں ہے۔ کتاب کے مصنف ڈاکٹر موسیٰ الموسوی نے اصلاح شیعہ کے لیے ایک منفرد اسلوب اختیار کیا ہے۔ انھوں نے درجن سے زائد شیعی بنیادی عقائد کو متعدد عناوین میں تقسیم کیا ہے پھر بالترتیب ان پر علمی اور جامع بحث کی ہے۔ ان عقائد میں امامت و خلافت، تقیہ، عاشورا محرم کے روز ماتم، متعہ، تحریف قرآن وغیرہ جیسے اساسی موضوعات شامل ہیں۔ مصنف موصوف سب سے پہلے شیعی عقیدے کا پس منظر بیان فرماتے ہیں اس کے بعد علمی و عقلی دلائل کے ساتھ تفصیلی رد پیش کرتے ہیں اس کے بعد اصلاح کا عنوان قائم کر کے شیعہ حضرات کے لیے نہایت آسان اور قابل اصلاحی تجاویز پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے تفصیلی فقہی بحثوں میں الجھنے کے بجائے نہایت سادہ اور عام فہم انداز میں کتاب کو مرتب کیا ہے جس سے اہل علم اور عوام یکساں طور پر استفادہ کر سکتے ہیں۔ کتاب کو اردو ترجمہ ابو مسعود آل امام نے کیا ہے۔  ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شیعہ حضرات کو اس کتاب کے ذریعے ہداین نصیب فرمائے۔ (ع۔ م)

    نوٹ:
    محدث فورم میں اس کتاب پر تبصرہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
  • No Image
    ابوبکر جابر الجزائری
    زیر نظر کتاب میں شیخ ابوبکر الجزائری حفظہ اللہ نے شیعہ کی سب سے مستندکتاب’’الکافی‘‘الکلینی کا بنظر غائر مطالعہ کرکے سات ایسے بدیہی حقائق سے پردہ اٹھایا ہے جوقرآن وسنت سے بالکل متصادم ہیں اور فکری ومذہبی تعصب کی عینک کو اتار کرشیعہ حضرات کو اپنے مذہب کی ان باتوں پر غائرانہ نظر ڈالنے کی نصیحت واپیل کی ہے تاکہ حق کو حق سمجھ کرباطل سے کنارہ کشی اختیار کریں مذہب شیعہ سے تعلق رکھنے والےباضمیر،صاحب عقل اور ہر حق کے متلاشی کےلیے نہایت ہی گرانقدرتحفہ ہے۔
  • No Image
    علامہ احسان الہی ظہیر
    صحابہ کرام ، اہل بیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ایک مؤمن کے دل کا جزو لا ینفک ہے۔ لیکن مسائل کی شروعات تب ہوئی جب ایک طبقے کی طرف سے  نہ صرف صحابہ کرام پر دشنام طرازی کا بازار گرم کیا گیا بلکہ اہل بیت کی محبت کا ڈھنڈورا پیٹتے ہوئے ایسا طرز عمل اختیار کیا جو خود اہل بیت کے نقطہ نظر ہی کے خلاف تھا۔ زیر مطالعہ کتاب میں علامہ احسان الہی ظہیر صاحب نے شیعہ حضرات کےدلفریب نعرے اہل بیت سے محبت کا خوب خوب پول کھولا ہے۔ علامہ صاحب نے شیعہ کے نامور علماء کی کتابوں کے حوالے دیتے ہوئے خلفائے راشدین کے بارے میں ان کے مؤقف پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شیعیت کا اندروں کتنا تاریک ہے ۔ علاوہ ازیں علامہ صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں اہل بیت کی طرف منسوب شیعہ حضرات کے جھوٹوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے متعہ کے بارے میں قیمتی آراء کا اظہار کیا گیا ہے۔ کتاب کے آخر میں معتبر حوالوں کے ساتھ ثابت کیا گیا ہے کہ شیعہ نہ صرف تمام اہل بیت اور صحابہ کرام کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں بلکہ اس کا تختہ مشق خود رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس بھی ہے۔
  • No Image
    علامہ احسان الہی ظہیر
    اس کتاب کی تالیف کا محرک یہ ہے کہ اہل سنت کو خبردار کیا جائے کہ شیعہ دین , یہودیوں کا ایجاد کردہ پروردہ ہے جو کہ اسلام کے سب سے بڑے دشمن , مسلمان اور ان کے اسلاف صحابہ کرام کے سب سے بڑے مخالف تھے انہوں نے اسلام اور اہل اسلام سے انتقام لینے کی غرض سے اس دسن کو ایجاد کیا ہے تاکہ وہ مسلمانوں کی صفوں میں گھس کر اپنے افکار کی ترویج کر سکیں اس کتاب میں شیعہ قوم کا جو قرآن مجید کے متعلق عقیدہ ہے اس کو وضاحت سے بیان کرتے ہوئے ایسے شواہد و مستند دلائل کا ذکر کیا گیا ہے جن کا اس کتاب کے علاوہ کسی اور کتاب میں ملنا محال ہے ۔اسی طرح کتاب میں مصنف نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ کذب ونفاق جسے شیعہ تقیہ کا نام دیتے ہیں اور اسے اللہ تعالی کے نزدیک تقرب کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھتے ہیں اور اس کے ساتھ شیعہ کے دوسرے عقائد مثلاَ عقیدہ برآء , سب صحابہ , ازواج مطہرات , تفضیل آئمہ , اصول دین شیعہ و اہل سنت کے مابین اختلاف کے اسباب کا ذکر بھی بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے الغرض یہ مختصر سی کتاب شیعہ کی حقیقت سے آگاہ کرنے کے لیے کافی ہے اس کتاب میں اسی امر کا شدت سے التزام کیا گیا ہے کہ کوئی غیر مستند شیعی نص ذکر نہ کی جائے اور ہر نص و عبارت کا حوالہ شیعہ کی مشہور و معروف کتب سے دیا گیا ہے