Featured Post

شیعہ نوجوانوں کو راہِ حق پرلانےکے لینے 20 سوالات Unanswerable Questions for Shias

وہ اہم سوالات متلاشیان حق نوجوانوں کوراہ حق سے ہم کنارکرنے میں بڑاعظیم کردارہے! 70 UNANSWERED QUESTIONS to Shia,...

شیعہ اثنا عشریہ کون ہیں؟



زیر مطالعہ کتاب(من هم الشيعة الإثنا عشرية)’’شیعہ اثنا عشریہ کون ہیں؟ ‘‘ شیعیت کے بارے میں گہرا مطالعہ رکھنے والےعالم عرب کی مشہور علمی شخصیت شیخ عبد اللہ بن محمد سلفی ۔ حفظہ اللہ۔ کی عربی تالیف ہے،جس میں اختصار کے ساتھ اہل تشیع کے عظیم فرقہ’’ شیعہ اثناعشریہ‘‘ کے اعتقاد ونظریات سے مسلمانوں کو آگاہ کیا ہے،اوراس مذہب کی حقیقت کوخود انہی کےمستند مصادرومآخذ سے بے نقاب کیا گیا ہے،اوریہ واضح کیا گیا ہے کہ ان کے عقائد ونظریات اسلام کے اصول ونظریات سے پورے طورپرمتصادم ہیں،بلکہ سراسرخرافات کا ملغوبہ ہیں۔ لہذا ایک سچے مسلمان کیلیے ضروری ہے کہ وہ اپنے عقیدہ کی حفاظت کرے،اورباطل عقائد ونظریات کے  >>>>>
دام فریب میں نہ آئے،کیونکہ عقیدہ کی اصلاح ودرستگی پر ہی اخروی کامیابی اورجنت کے حصول کاانحصارہے ،اوراسلام کی فلک بوس عمارت کی اساس ہی عقیدہ کی اصلاح ودرستی پر قائم ہے۔اسی لیےآدم علیہ السلام سے لے کرمحمدﷺ تک تمام انبیائے کرام نے عقیدہ ہی کو اپنی دعوت کا محورومرکزبنایا،اوررسول ﷺ نےتیرہ سال تک عہد مکی میں اسی عقیدہ کی درستگی پراپنی توجہ کو مرکوز رکھا،اورآپﷺ کے بعد سلف صالحین صحابہ کرام،تابعین،تبع تابعین،اورائمہ عظام اورعلمائے کرام نے بھی اسی منہج پرگامزن رہے، اوراپنی زبان وقلم کے ذریعہ عقیدہ توحید کی آبیاری کرتے رہے،اورباطل ومنحرف عقائد ونظریات سے لوگوں کو آگاہ کرتے رہے۔اورزیر تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک زرّیں کاوش ہے۔یہ کتاب مختصرہونے کے باوجود اپنے موضوع پر نہایت ہی مفید وجامع ہے،لیکن عربی زبان میں ہونے کی وجہ سے اردو داں حضرات کے لیےاس سے استفادہ مشکل تھا،بنابریں اسلام ہاؤس ڈاٹ کام کے شعبہ ٔ ترجمہ وتالیف نے افادۂ عام کی خاطراسےاردو قالب میں ڈھالاہے،حتیٰ الامکان ترجمہ کو درست ومعیاری بنانے کی کوشش کی گئی ہے،اور مؤلّف کے مقصود کا خاص خیال رکھا گیا ہے،اور آسان، عام فہم زبان اور شُستہ اسلوب اختیار کیا گیا ہے تاکہ عام قارئین کو سمجھنے میں کوئی دشواری نہ ہو،مگرکمال صرف اللہ عزوجل کی ذات کا خاصہ ہے، لہذا کسی مقام پر اگر کوئی سَقم نظر آئے تو ازراہ کرم خاکسار کو مطلع فرمائیں تاکہ آئندہ اس کی اصلاح کی جاسکے۔
ربّ کریم سے دعا ہے کہ اس کتاب کو لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے،اس کے نفع کو عام کرے، والدین اور جملہ اساتذۂ کرام کے لئے مغفرت وسامانِ آخرت بنائے، اور کتاب کے مولّف، مترجم،مراجع ،ناشراور تمام معاونین کی خدمات کو قبول کرکے ان سب کے حق میں صدقۂ جاریہ بنائے۔آمین۔